?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیرونی سازش کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی سازش کی تحقیقات ہونا ضروری ہے، قومی سلامتی کمیٹی کا فورم اعلیٰ ترین فورم ہے، نیشنل سکیورٹی کمیٹی جب اس مراسلے کو دیکھتی ہے تو اسے سنگیں قرار دے کر دو آرڈرز کرتی ہے یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔
قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کی آئین میں گنجائش موجود ہے، تحریک عدم اعتماد اپوزیشن اور اس کا دفاع کرنا میرا حق ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں، پاکستان کی تاریخ آئین شکنی سے بھری ہوئی ہے، 12 اکتوبر 1999 میں آئین شکنی ہوئی، آئین میں ترمیم کی اجازت دے گئی، قوم گواہ ہے، فضل الرحمان، بلاول نے عدلیہ کے فیصلے سے پہلے بیانات دیئے، بیان دیا گیا کہ کوئی نظریہ ضرورت کا فیصلہ قبول نہیں کریں گے، میرا وزیراعظم کہتا ہے مایوس ہوں لیکن عدالت کے فیصلے کا احترام کروں گا، نظریہ ضرورت کو دفن ہونا چاہیئے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 12 اکتوبر1999 کو آئین شکنی ہوئی جس کی قوم گواہ ہے، آئینی خلاف ورزی پاکستان کی تاریخ کاحصہ رہی، نظریہ ضرورت کو دفن ہونا چاہیے، مایوس ہیں لیکن عدالتی فیصلے کو سر تسلیم خم کرتے ہیں۔
قبل ازیں شہباز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا۔ اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران ایوان میں نعرے بازی ہوئی، 7 اپریل ملکی تاریخ کا تابناک دن تھا، عدالت نے آپ اور وزیراعظم کے غیر آئینی اقدام کو کالعدم قرار دیا، آج سپریم کورٹ کے حکم کے تحت ہاؤس کی کارروائی چلائی جائے، آج پارلیمان ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے، ایوان سلیکٹڈ وزیراعظم کو شکست فاش دینے جا رہا ہے، پوری قوم کی جدوجہد کے نتیجے میں یہ دن دیکھنےکو ملا۔


مشہور خبریں۔
آئینی بینچ: فوجی عدالتوں کو سویلینز کے مقدمات کا فیصلہ سنانے کی اجازت دینے کی حکومتی استدعا مسترد
?️ 9 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے وفاقی
دسمبر
چین کو سبق سکھاتے سکھاتے خود پھنس گئے
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:یوکرین جنگ کو چین کے لیے سبق بننا تھا اور چین
اگست
اسرائیلیوں کو رات کو بے چینی سے سونا چاہیے: صہیونی جرنل
?️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی طرف سے قابض حکومت کے
مارچ
پاکستان اور جاپان نے اہم معاہدے پر اتفاق کیا ہے
?️ 28 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) جاپان نے کورونا وائرس کے ان مشکل حالات میں
اپریل
رمضان المبارک کے دوران سعودی حکام کی جانب سے آزادی اظہار کے قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے رمضان کے مقدس مہینے میں
مئی
چابہار بندرگاہ عالمی منڈیوں کے لیے ایک پائیدار راستہ ہے:بھارت
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:ہندوستانی وزیر خارجہ نے چابہار بندرگاہ کے منصوبے کے بارے میں
دسمبر
مغربی کنارے کے شمال میں ایک فلسطینی کی شہادت
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی فوجیوں نے آج جمعہ کی صبح مغربی کنارے کے شمال
اگست
کل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر اظہارتشویش
?️ 13 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
اپریل