بیرونی سازش کی تحقیقات ہونا ضروری ہے:شاہ محمود قریشی

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں)  وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیرونی سازش کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی سازش کی تحقیقات ہونا ضروری ہے، قومی سلامتی کمیٹی کا فورم اعلیٰ ترین فورم ہے، نیشنل سکیورٹی کمیٹی جب اس مراسلے کو دیکھتی ہے تو اسے سنگیں قرار دے کر دو آرڈرز کرتی ہے یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔

 قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کی آئین میں گنجائش موجود ہے، تحریک عدم اعتماد اپوزیشن اور اس کا دفاع کرنا میرا حق ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں، پاکستان کی تاریخ آئین شکنی سے بھری ہوئی ہے، 12 اکتوبر 1999 میں آئین شکنی ہوئی، آئین میں ترمیم کی اجازت دے گئی، قوم گواہ ہے، فضل الرحمان، بلاول نے عدلیہ کے فیصلے سے پہلے بیانات دیئے، بیان دیا گیا کہ کوئی نظریہ ضرورت کا فیصلہ قبول نہیں کریں گے، میرا وزیراعظم کہتا ہے مایوس ہوں لیکن عدالت کے فیصلے کا احترام کروں گا، نظریہ ضرورت کو دفن ہونا چاہیئے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 12 اکتوبر1999 کو آئین شکنی ہوئی جس کی قوم گواہ ہے، آئینی خلاف ورزی پاکستان کی تاریخ کاحصہ رہی، نظریہ ضرورت کو دفن ہونا چاہیے، مایوس ہیں لیکن عدالتی فیصلے کو سر تسلیم خم کرتے ہیں۔

قبل ازیں شہباز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا۔ اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران ایوان میں نعرے بازی ہوئی، 7 اپریل ملکی تاریخ کا تابناک دن تھا، عدالت نے آپ اور وزیراعظم کے غیر آئینی اقدام کو کالعدم قرار دیا، آج سپریم کورٹ کے حکم کے تحت ہاؤس کی کارروائی چلائی جائے، آج پارلیمان ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے، ایوان سلیکٹڈ وزیراعظم کو شکست فاش دینے جا رہا ہے، پوری قوم کی جدوجہد کے نتیجے میں یہ دن دیکھنےکو ملا۔

مشہور خبریں۔

طیاروں کو وائرس سے محفوظ کیسے بنایا جائے گا؟جانئے اس رپورٹ میں

?️ 2 اپریل 2021وساکا(سچ خبریں)اب طیاروں کو بھی وائرس سے محفوظ بنایا جائے گا ،

روسی ایٹمی میزائل کے بارے میں نیٹو کی خفیہ رپورٹ

?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: جرمن اخبار ‘ڈائی ویلٹ’ کے مطابق، نیٹو کی خفیہ رپورٹ میں

کیا بائیڈن امریکی صدارت کے اہل ہیں؟

?️ 14 فروری 2024سچ خبریں: امریکی عہدیدار کی جانب سے اس ملک کے صدر کے

قدیروف کے تین نو عمر بیٹے یوکرین کی جنگ کے اگلے مورچوں پر روانہ

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:   چیچن کے صدر رمضان قدیروف نے کہا کہ ان کے

یمن میں سعودی-اماراتی اختلافات؛ جنوبی یمن میں اقتدار کی جنگ

?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں:یمن میں سعودی اور اماراتی اتحادیوں کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات،

اسرائیلی فوج کے سربراہ غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے خلاف 

?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج کے

وزیر مملکت فرخ حبیب نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا

?️ 13 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے

صیہونیوں پر حزب اللہ کے پوائنٹ ٹو پوائنٹ مار کرنے والے میزائلوں کا خوف

?️ 28 فروری 2021سچ خبریں:حزب اللہ کے پوائنٹ پر مار کرنے والے میزائلوں نے صہیونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے