بیرون ملک جانےکی صورت میں شہباز شریف کو واپس لانا سخت  ہو جائے گا:وزیر داخلہ

وزیر داخلہ نے صرف ایک دن میں پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ لیڈر لندن بھاگنا نہیں چاہتا وہ اپنے لوگوں میں جینا مرنا چاہتا ہے، حکومت نواز شریف کی واپسی پر بے بس نہیں ہے،شہبازشریف نوازشریف کے ضمانتی ہیں اور  وہ بیرون ملک چلے گئے تو ان کو بھی نواز شریف کی طرح واپس لانا مشکل ہوگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عید کے بعد اپوزیشن جوکرنا چاہتی ہے کرلے لیکن  عمران خان اپوزیشن کے بس کی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ لیڈر اپنے لوگوں میں جینا مرنا چاہتا ہے لندن بھاگنا نہیں چاہتا، روس کا اپوزیشن لیڈر بھی وطن واپس آیا اور ایران میں بھی دیکھ لیں صورتحال کیا ہے، یہاں نوازشریف واپس نہیں آیا تو شہباز شریف کیسے واپس آتے اس لیے  شہباز شریف کو جانے کی اجازت دی تو وہ سلطانی گواہ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نوازشریف کے ضمانتی ہیں، وہ بیرون ملک چلے گئے تو ان کو نواز شریف کی طرح واپس لانا مشکل ہوگا جب کہ شریف فیملی کے 5 افراد پہلے سے بیرون ملک مفرور ہیں، حکومت نوازشریف کی واپسی میں بے بس نہیں اس حوالے سے کوششیں جاری ہیں، برطانیہ کے سفیر نے بتایا کہ یہ ایک لمبا عمل ہے، پاکستانی حکومت چاہتی تھی نوازشریف کو جلا وطن کیا جائے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق بحری اور فضائی اداروں کوآگاہ کردیا گیا ہے، شہباز شریف 15 دن میں نظرثانی کی درخواست وزارت داخلہ کو دے سکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے ڈیل سے باہر آنے یا باہر جانے سے متعلق میرے پاس کوئی اطلاع نہیں، جنرل باجوہ نےکہا تھا کہ فوج جمہوری اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل میں جعلی نوٹوں کی چھپائی

?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:اسرائیل کی سڑکوں پر مظاہروں اور سیاسی بدامنی کے دائرہ کار

(ن)لیگ احتساب سے بچنے کے لئے ہر پستی تک جائے گی

?️ 10 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی

صیہونی حکومت میں وزیر اعظم کے عہدے کی مدت پر پابندی

?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:  پہلی پڑھائی میں صیہونی حکومت کی کنیسٹ (پارلیمنٹ) نے ایک

غزہ جنگ میں صیہونی فوجی کیوں اندھے ہو رہے ہیں؟

?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی محکمہ صحت کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ

بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا

?️ 15 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق الیکشن

اسرائیل میں شدید خانہ جنگی کا آغاز، اسرائیلی وزیر دفاع نے اہم انکشاف کردیا

?️ 2 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں)  اسرائیل میں اس وقت ایک شدید خانہ جنگی

صہیونی شمالی غزہ سے ذلت کے ساتھ واپس

?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے آج ایک مختصر

غزہ میں صہیونیوں کے جرائم کے خلاف آسٹریلیا کی گرین پارٹی کا اعتراض

?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ میں ہونے والے ہولناک انسانی جرائم میں بچوں کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے