?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) ڈاکٹر اکبر ناصر نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر کے گھر سے کوئی سامان چوری نہیں ہوا نہ توڑ پھوڑ نہیں کی گئی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ’بیرسٹر گوہر خان کے گھر جو ٹیم گئی تھی واپس آگئی ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’بیرسٹر گوہر کے گھر سے کوئی سامان چوری نہیں ہوا نہ کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی گئی‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں علم نہیں تھا کہ یہ گھر بیرسٹر گوہر کا ہے اور بیرسٹر گوہر کی جو بھی شکایت ہوگی اسے حل کریں گے۔
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ ابھی خبر آئی ہے، میرے گھر میں 4 ڈالے (گاڑیاں) گئے، میرے بیٹے اور بھتیجے کو مارا گیا ہے اور سارے کاغذات لے کر چلے گئے ہیں۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بات سنے بغیر بیرسٹر گوہر کمرہ عدالت سے روانہ ہو گئے۔
چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ایسا کچھ نہیں ہونا چاہیے تھا، اگر ایسا ہوا ہے تو اس معاملے کو ذرا دیکھیں۔
کچھ دیر بعد بیرسٹر گوہر سپریم کورٹ میں واپس آگئے، چیف جسٹس نے ان سے پوچھا کہ گوہر صاحب کیا پوزیشن ہے؟
بیرسٹر گوہر نے عدالت کو بتایا کہ حالات بہت سنگین ہیں، چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ ابھی معاملے کو طے کریں۔
دریں اثنا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اسلام آباد پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ابھی اطلاع ملی ہے کہ بیرسٹر گوہر کے گھر پولیس پہنچی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ایک اطلاع پر اشتہاریوں کی تلاش میں ایک گھر پہنچی، وہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ مذکورہ گھر بیرسٹر گوہر کا ہے اور پولیس واپس آگئی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ کسی پر کسی قسم کا تشدد کیا گیا اور نہ ہی کوئی دستاویزات اٹھائی گئی ہیں، یہ ایک معمول کی کارروائی تھی، مزید تحقیقات عمل میں لائی جارہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی جنرل کا غزہ جنگ کے بارے میں کیا کہنا ہے؟
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی فوج کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف نے غزہ
اکتوبر
امریکی میڈیا کا ایران کے خلاف حملوں کی دوسری لہر کا دعویٰ
?️ 10 جون 2026سچ خبریں: نیوز ایجنسی اکسیوس نے ایک اعلیٰ امریکی اہلکار کے حوالے سے
جون
حماس کو تجویز کردہ جنگ بندی کے منصوبے میں اختلافات
?️ 3 جون 2024سچ خبریں: ایک عرب میڈیا آؤٹ لیٹ نے مبینہ باخبر ذرائع کے حوالے
جون
اسکرین پر والد کے دوست کی دوسری بیوی بنی، عجیب کیفیت کا سامنا رہا، تارا محمود
?️ 18 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و گلوکارہ تارا محمود نے انکشاف کیا ہے
ستمبر
رفح میں حماس کے کمانڈر کو نشانہ بنانے کی صہیونی کوشش ناکام
?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: صہیونیستی قبضہ کار ریجیم کے فوجی ریڈیو نے اطلاع دی
دسمبر
امریکہ کو ایران کا اعتماد حاصل کرنا ہوگا؛عرب اور مغربی ماہرین
?️ 13 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے غیرمستقیم مذاکرات کو قبول کرنا اور
اپریل
آج بھی غزہ میں کربلا برپا ہے اور عالم اسلام خاموش ہے، خواجہ آصف
?️ 7 جولائی 2025سیالکوٹ: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حضرت
جولائی
سعودی عرب کا مسجد الحرام میں سکیورٹی پلان
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:اعمال حج کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی پلان پیش کرنا
جون