بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابلِ تردید شواہد منظر عام پر آگئے

بھارتی طیارہ

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فضائیہ کی زبردست کارروائی، بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فوج ”ڈی جی آئی ایس پی آر“ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے 9 مئی کو بین الاقوامی میڈیا کے سامنے بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 6 اور 7 مئی کی رات پاک فضائیہ اور بھارتی طیاروں کے درمیان طویل فضائی معرکہ ہوا، ایک گھنٹے سے زیادہ فضائی جنگ کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے، تباہ کئے جانے والے بھارتی طیاروں میں 3 جدید رافیل طیارے، 1 مگ 29 اور ایک SU-30 شامل تھے۔ بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے طیارے گرنے کی خبر سے انکار کیا، حالانکہ کچھ بھارتی میڈیا چینلز نے طیارے گرنے کی خبروں کی تصدیق کی تھی، جو بعد میں مودی سرکار نے ہٹوا دیں۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر اور سینئر ایئر فورس آفیسر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بھارتی رافیل طیارے گرانے کے ناقابلِ تردید شواہد پیش کئے، ثبوتوں میں بھارتی طیاروں کے نمبرز اور تباہ ہونے کی لوکیشنز بھی دکھائی گئیں۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت کے مطابق ان کا کوئی طیارہ نہیں گرا، جبکہ بھارتی میڈیا خود طیارہ گرنے کی خبروں کی تصدیق کر رہا ہے، طیارہ گرنے کی پہلی خبر ”انڈیا ٹوڈے“ نے جموں و کشمیر کے علاقے پامپور سے دی، انڈیا ٹوڈے نے مقبوضہ کشمیر کے 3 علاقوں میں طیارے گرنے کی تصدیق کی، جبکہ بھارتی فضائیہ کے طیارے گرنے کی فوٹیجز میں طیاروں کا ملبہ بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فوٹیج میں گرائے جانے والے طیارے کی ”ٹیل“ بھارتی 17 گولڈن ایرو اسکاڈرن کے رافیل BS-001 طیارے کی ہے، جبکہ فوٹیج میں تباہ ہونے والے طیارے کا انجن بھی دکھایا گیا ہے جو بھارتی طیارے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 21 ویں صدی میں رہ رہے ہیں، نہ کہ 18ویں صدی میں — ہر چیز اپنا نشان چھوڑ جاتی ہے۔

بی بی سی کے نمائندے نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے رپورٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ پامپور کے علاقے میں رات کو دھماکے کی آواز سنی گئی، جو طیارہ گرنے کی تھی، ایسا ہی ایک اور دھماکہ جموں کے رام بن کے علاقے میں بھی ہوا، بھارتی صحافی پراوین سواہنے نے بھی 6 اور 7 مئی کی رات بھارتی فضائیہ کے 3 جیٹ طیاروں کی تباہی کے شواہد دیئے۔

بھارتی صحافی پراوین سواہنے کے مطابق ’’انڈین ایکسپریس“ اور ”دی ہندو“ اخبار نے بھٹنڈا کے قریب ایک اور بھارتی طیارہ گرنے کی خبر دی، تاہم ”دی ہندو“ نے 40 منٹ کے بعد یہ خبر ہٹا دی، یہی نہیں بھارتی صحافی پراوین سواہنے اور کرن تھاپر کو معروف بھارتی میڈیا پلیٹ فارم ”دی وائر“ کے پروگرام میں سچ بولنے پر بلاک کر دیا گیا۔ پاک فضائیہ نے دفاعی کارروائیاں پاکستان کی خودمختاری کا تحفظ کرتے ہوئے سر انجام دیں۔

مشہور خبریں۔

آرمی چیف کی امریکی سینٹ کام کے کمانڈر سے ملاقات

?️ 19 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے

نواز شریف نے بھارت کے ساتھ ملکر عمران خان کے خلاف رچی سازش

?️ 22 جولائی 2021فیصل (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق سرکٹ ہائوس فیصل آباد میں پریس

بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹم کی تیاری میں تیزی لانے کے لیے اسرائیل کی کوششیں

?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزارت دفاع نے بیلسٹک میزائلوں کو مار گرانے کے

شہید صالح العروری کون ہے؟

?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:صالح العروری 1966 میں مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے

نیٹو کی براہ راست مداخلت یوکرین کی حکومت کو بچانے میں ناکام

?️ 5 جون 2023سچ خبریں:مریکی خارجہ پالیسی کے سابق مشیر جم جاٹراس کا خیال ہے

ایپسٹین کیس نے مغرب کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا:روس

?️ 9 فروری 2026سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ جفری ایپسٹین

اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے ایران اور روس کا حل

?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: مغربی ایشیا میں اسرائیلی حکومت کے نئے طرز عمل کو

ایران نے اپنی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کر لیا ہے: صیہونی اہلکار

?️ 21 جون 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست اب ایران کی عسکری طاقت کو سمجھ چکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے