?️
راولپنڈی (سچ خبریں) کورکمانڈرز کانفرنس نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں تمام دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں اور معاونین کے ساتھ فیصلہ کن اور بغیر کسی رعایت کے نمٹا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز(ملٹری)، ہلال جرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی زیر صدارت 273 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ فورم نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ فورم نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں اور غیر ملکی ایماء پر دہشتگردی کے فروغ کے خلاف مادر وطن کا دفاع کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاکستان کی مسلح افواج کی غیر متزلزل جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ سید عاصم منیر نے حالیہ مہینوں میں ملک بھر میں انٹیلی جنس پر مبنی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں افواج ِ پاکستان کی پُرعزم کاوشوں کوسراہا۔ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ حکومت اور پاک فوج کی مشترکہ کوششوں اور پاکستانی عوام کی ثابت قدم حمایت کے باعث ہمارا ملک بتدریج مگر یقینی طور پر استحکام، وسیع تر مواقع اور عزت ووقار کی طرف بڑھ رہا ہے۔
فورم نے اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورتحال کا جامع جائزہ لیتے ہوئے ملک کو درپیش خطرات اور آپریشنل تیاریوں پر زور دیا، فورم نے دہشت گردی، جرائم اور سیاسی مفادات کے درمیان گٹھ جوڑ کو یکسر مسترد کر دیا۔ شرکا کانفرنس کے مطابق قومی یکجہتی، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، چاہے وہ عناصر سیاسی ہوں یا کوئی بھی، مسلح افواج اور پاکستان کی عوام کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی کسی کو ہرگز اجازت نہیں۔
فورم نے بلوچستان حکومت کے خصوصی ترقیاتی اقدامات کو سراہا، جو مقامی سطح پر عوام کو بااختیار بنانے اور سماجی روابط کے ذریعے گورننس سے جڑے دہشت گردی کے عوامل کا خاتمہ کرتے ہیں۔ شرکاء کانفرنس نے پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے قومی ایکشن پلان کے مطابق دیگر علاقوں میں بھی اسی طرز کے عوامی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
شرکاء کانفرنس نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے اصولی موقف کی بھی توثیق کی اور غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی، بلا روک ٹوک انسانی رسائی اور فلسطینی ریاست کے لیے ایک قابل اعتماد راستے کا مطالبہ کیا۔ کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے کمانڈرز کو آپریشنل تیاری، نظم و ضبط، تربیت، جسمانی فٹنس، نئی جدتیں اور میدان جنگ میں پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔
آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاک فوج کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا مستقل تحفظ کرتے ہوئے "کنونشنل اور سب کنونشنل” سے لے کر ہائبرڈ اور غیر متناسب چیلنجز تک کے خطرات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔


مشہور خبریں۔
خطے میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کے سائے میں ایران اور سعودی عرب کا اتحاد
?️ 7 مئی 2023ایران، سعودی عرب اور چین نے جمعہ کو ایک مشترکہ بیان میں
مئی
جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم معیشت اور سیاسی چیلنجز کا سامنا
?️ 21 اکتوبر 2025جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم معیشت اور سیاسی چیلنجز کا سامنا جاپان
اکتوبر
قطر کے امیر کی عراق کے وزیراعظم سے ملاقات
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی جمعرات کی سہ پہر
جون
بھارت مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال کے بارے میں عالمی برادری کو گمراہ کر رہا ہے ،حریت کانفرنس
?️ 24 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت
نومبر
امریکہ یوکرین جنگ سے منسلک افراد کی جائیداد ضبط کرنے میں مشغول
?️ 29 اپریل 2022سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان نے یوکرین میں جنگ سے متعلق افراد
اپریل
مالی سال 2026 کیلئے بجلی کے بنیادی نرخوں میں کسی بڑی کٹوتی کا امکان نہیں
?️ 8 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے بجلی
مئی
اسد قیصر کا بہت بڑا الزام
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے الزام عائد
جولائی
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع پر پاکستانی وزیر اعظم کا ردعمل
?️ 22 اپریل 2026 سچ خبریں:پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر (دہشت گرد
اپریل