?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی جہازوں کے گرنے کے ویڈیو ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔ فیصلہ ہوا تھا کہ جب تک طیارے گرنے کی ویڈیوز ہمارے پاس نہیں ہوں گی اعلان نہیں کریں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران ہماری انٹیلی جنس ایجنسیاں پس پردہ رہ کر کام کر رہی تھیں۔ اور ہماری خفیہ ایجنسیز نے پس پردہ رہ کر بھارت کی ہر چالاکی کا پردہ چاک کیا۔ لیکن چند لوگ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں کو برا بھلا کہنے سے باز نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی بدولت ہم بھارت کے ہر مذموم منصوبے سے آگاہ تھے۔ اور پاک بھارت جنگ جیتنے میں خفیہ ایجنسیز کا مرکزی کردار ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ جب بھارت کے جہاز گر گئے تو فیصلہ یہ ہوا کہ جب تک ثبوت نہیں ہو گا ہم اعلان نہیں کریں گے۔ جبکہ ہمیں ریڈار کے ذریعے پتہ چل گیا تھا لیکن فیلڈ میں ثبوت چاہیئے تھے۔ ویڈیوز ان کے میڈیا کے پاس بعد میں اور ہمارے پاس پہلے پہنچتی تھیں۔ بھارت کے گرائے گئے 6 کے 6 جہازوں کی ہمارے پاس ویڈیوز موجود ہیں جس میں وہ گرے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے غیبی مدد کی تھی۔ بھارت نے ہمارے ایک بیس پر 7 راکٹ فائر کیے۔ اور وہ اہم بیس تھا۔ لوگ پریشان ہو گئے کہ اس بیس پر قیمتی اثاثے موجود ہیں۔ تاہم ساتوں میزائل بیس تک نہیں پہنچ سکے۔ کوئی پہلے گر گیا کوئی بعد میں گرا۔ کسی بھارتی میزائل کو پاکستانی ائیر بیسز تک رسائی نہیں مل سکی۔
مشہور خبریں۔
یوکرین کا روسی نیوکلیئر پاور پلانٹس پر ناکام حملہ
?️ 25 مئی 2023سچ خبریں:روس کی فیڈرل سکیورٹی سروس نے اعلان کیا ہے کہ وہ
مئی
Cafe in North Jakarta introduces an unique birthday cake
?️ 21 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
بیوروکریٹس کی کارپوریٹ آمدن پر پابندی ختم، لا محدود مالی فوائد کی راہ ہموار ہوگئی
?️ 8 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ملک کے سینئر بیوروکریٹس کی کارپوریٹ
جولائی
حماس کے سینئر کمانڈر کو قتل نہیں کیا گیا: اسرائیلی فوج
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت نے حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ
جنوری
الاسکا میں ٹرمپ اور پوتین کی باڈی لینگوئج اور گرمجوشی غیر رسمی تھی
?️ 17 اگست 2025الاسکا میں ٹرمپ اور پوتین کی باڈی لینگوئج اور گرمجوشی غیر رسمی
اگست
ترکی میں مظاہرہ کرنے والے متعدد افراد گرفتار
?️ 30 جون 2021سچ خبریں:ترکی میں ذرائع نے استنبول میں ایک ریلی میں شرکت کرنے
جون
ٹرمپ کا میکرون کو ازدواجی مشورہ
?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے ویتنام میں فرانسیسی صدر میکرون کو بیوی
جون
افغانستان میں جرائم کا سلسلہ جاری
?️ 6 جون 2023سچ خبریں:ان دنوں افغانستان میں موجود آسٹریلوی فوج پر اس جنگ زدہ
جون