?️
اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت نے پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے جھوٹ کا سہارا لے کر پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت کا ارتکاب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے نہ صرف پاکستان کے خلاف جارحیت کی بلکہ نہتے معصوم شہریوں کو ہدف بنا کر جنگی جرائم بھی کیے۔ بھارتی فضائیہ کے ایئر مارشل اے کے بھارتی نے خود اعتراف کیا کہ اگر کوئی سویلینز مارے بھی گئے ہیں تو ان کو گننا ہمارا کام نہیں ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی افواج کی 6 اور 7 مئی کو کھلی جارحیت میں 40 سویلینز شہید ہوئے جس میں 15 معصوم بچے، 7 خواتین اور 18 مرد بھی شامل تھے، بھارتی جارحیت سے 121 پاکستانی شدید زخمی بھی ہوئے جن میں 10 خواتین اور 27 معصوم بچے شامل تھے۔ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے مسلح افواج بشمول پاک فضائیہ اور آرمی کے کل 13 بہادر بھی شہید ہوئے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق نہتے اور معصوم شہریوں کے شہید ہونے کے شواہد ثبوت ہیں کہ بھارتی افواج نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کے اداروں کو بھارت کے اس اقدام پر انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج نے اپنے دفاع میں جتننے بھی جوابی حملے کیے اس میں صرف اور صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب کی لبنان کے نزیک ہونے کی وجوہات
?️ 12 نومبر 2022سچ خبریں:لبنانی حلقوں کا خیال ہے کہ ایسی صورتحال میں جب لبنان
نومبر
بدعنوانی اسکینڈل اور یوکرائنی عہدیداروں کے بڑے پیمانے پر استعفے
?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے والوں میں ویاچسلاو شاپووالوف، نائب وزیر
جنوری
سائنسدان اسمارٹ کھڑکیاں تیار کر نے میں کامیاب
?️ 14 فروری 2022لندن (سچ خبریں) موسم گرما میں ایئر کنڈیشنر اور موسم سرما میں
فروری
پاکستان میں 2014 کے بعد سب سے زیادہ خودکش حملے رواں برس ہوئے
?️ 25 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں 2014 کے بعد سب سے زیادہ
دسمبر
اسرائیل کا بائیکاٹ قریب ہے اور ہمارے لیڈر بیوقوف ہیں: ہاریٹز
?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:عبرانی اخبار Haaretz نے بتایا کہ بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ
فروری
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بیت المقدس کی شبیہ کی نقاب کشائی
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں: بیت المقدس کی شبیہ کی نقاب کشائی کی تقریب افغانستان
مئی
بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
?️ 3 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا
جنوری
جسے میرے کام سے اعتراض ہوگا، اس سے شادی نہیں کروں گی، یشما گل
?️ 2 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ یشما گل نے واضح کیا ہے کہ وہ
مارچ