بھارتی آبی جارحیت: ستلج ، راوی اور چناب میں سیلاب، درجنوں بستیاں زیرآب

دریا

?️

لاہور (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے دریاؤں میں بغیر اطلاع پانی چھوڑنے کے باعث پاکستان میں شدید آبی بحران پیدا ہوگیا ہے، دریائے ستلج، راوی اور چناب میں اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سیلاب کے نتیجے میں دریا کنارے کی درجنوں بستیاں زیر آب آ گئیں، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، جبکہ مختلف اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کے مطابق ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ ہیڈ سلیمانکی پر درمیانے درجے کے ریلا کی اطلاع ہے۔

راوی میں بھی پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جس کے باعث گنڈا سنگھ کے قریب پچاس سے زائد دیہات پانی میں ڈوب گئے ہیں، متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی منتقلی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

اوکاڑہ اور بورے والا کے قریب حفاظتی بند پانی کے دباؤ کی شدت برداشت نہ کر سکے اور ٹوٹ گئے، بہاولنگر، منچن آباد، بابا فرید پل، بھوکاں پتن اور عارف والا میں بھی تباہی کے مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں، جہاں دریا کے ریلے نے کھڑی فصلوں کو بہا کر رکھ دیا ہے۔

بھارت کی جانب سے دریائے راوی پر قائم تھین ڈیم کے تمام گیٹس کھول دیے گئے جس کے باعث کوٹ نیناں سے 2 لاکھ 10 ہزار کیوسک پانی دریائے راوی میں داخل ہو چکا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 24 گھنٹوں میں کوٹ نیناں کے مقام پر بہاؤ میں اضافہ ہوگا، جسڑ شاہدرہ اور ہیڈ بلوکی سے انتہائی اونچے درجے کا سیلاب گزرے گا۔

مشہور خبریں۔

عزت، طاقت تقسیم سے نہیں، محنت اور علم سے ملتی ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

?️ 10 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

ایرانی سپاہ پاسداران نے خطے میں موجود امریکی اڈوں کو تہس نہس کر دیا ہے: عرب ذرائع ابلاغ

?️ 10 جون 2026سچ خبریں:عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے امریکی

حماس ایک لافانی خیال

?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:بدھ کی شام ایک تقریر میں اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ایک بارپھر پوسٹرچسپاں، 5اگست کے اقدامات کو واپس لینے کا مطالبہ

?️ 4 اگست 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے مختلف

جنوبی مقبوضہ علاقوں میں دو سال بعد ایمرجنسی کا خاتمہ

?️ 28 اکتوبر 2025جنوبی مقبوضہ علاقوں میں دو سال بعد ایمرجنسی کا خاتمہ اسرائیل کے

نواز، شہباز شریف لندن میں بیٹھ کر عدلیہ کے خلاف سازش کر رہے ہیں، چوہدری پرویز الہٰی

?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا

یمنی مسلح افواج کا امریکی ڈرون MQ-9 کو مار گرانے کا اعلان

?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:یمنی مسلح افواج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے