?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیرِ خارجہ سے اب تک کوئی بات نہیں ہو رہی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کی اہلیہ کی عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں تدفین کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے بیانیے کے حوالے سے ثمینہ قاسم متحرک تھیں۔
ذرائع کے مطابق عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ سوشل میڈیا نے پاک بھارت جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا۔ شہباز شریف دوست ممالک کے دورے پر جا رہے ہیں، پوری جنگ میں ترکیہ نے مثالی ساتھ دیا، شہباز شریف ایران اور آذربائیجان جائیں گے۔ دوست ممالک نے حق کے بیانیے کا ساتھ دیا ہے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اللّٰہ نے ہمیں شاندار فتح سے نوازا ہے، پاکستان نے عسکری برتری واضح کر دی ہے، سول ملٹری قیادت مضبوط اور ایک پیج پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایئر فورس کے شاہینوں نے کارنامہ سرانجام دیا۔ بھارت کو جرات نہیں ہوئی کہ ہمارے ساحلوں کا رُخ کرے۔ پاک بحریہ کی تیاری کے باعث کراچی محفوظ رہا اور دشمن کچھ نہ کرسکا، بھارت کے پاس بیچنے اور بات کرنے کو کچھ نہیں تھا۔ جنگ کے دوران ہمارے سوشل میڈیا نے اہم کردار ادا کیا، اللہ پاک نے ہمیں شاندار فتح سے نوازا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دلیری، بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کے کارناموں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ٓپوری جنگ میں ترکیے نے مثالی ساتھ دیا ہے، ترک صدر ہر دلعزیز شخصیت، پاکستان کے دوست ہیں۔ پاکستان کی شاندار فتح پر باکو کی سڑکوں پر جشن منایا گیا۔


مشہور خبریں۔
حکومت نے گندم کی امدادی قیمت ختم کردی
?️ 7 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ہر سال کم از کم
فروری
فلسطین زندہ ہے ،کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے سربراہ آیت اللہ
اپریل
حکومت شوق سے سائفر معاملے کی تحقیقات کرے، ہمیں کوئی گھبراہٹ نہیں
?️ 2 اکتوبر 2022ملتان: (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ اور رہنما پی ٹی آئی شاہ
اکتوبر
ایٹمی معاہدے کا دار و مدار امریکی نیک نیتی پر ہے:ایران
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اگرچہ امریکہ کی جانب
ستمبر
لاہور بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
?️ 19 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب میں فضائی آلودگی انتہائی خطرناک حد تک بڑھ
نومبر
صیہونی حکومت کا اچیلس پر طوفانی حملہ
?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر کو لے جانے والا شہری طیارہ الاقصیٰ طوفان کے
دسمبر
پنجاب میں انتخابات کا شیڈول ملتوی ،الیکشن کمیشن کا صدر مملکت کو خط
?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے صدر مملکت عارف علوی کو
مارچ
پاکستان نے بھارت میں کھیلنے کیلئے تحریری یقین دہانی کا مطالبہ کیا
?️ 28 فروری 2021لاہور{سچ خبریں} پاکستان نے ٹی20ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت سے ویزوں کیلئے تحریری یقین دہانی مانگ لی ہے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی
فروری