?️
اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں عید الاضحی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور ورکرز سے ملاقات کی اور پارٹی ورکرز کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارے ورکرز ہماری قوت ہیں، مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، ہمیں اپنے ملک اور دھرتی سے وفا کرنی ہے، ترقی کیلئے كام کرنا ہے۔۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور خود کفیل بنانے پر توجہ دینا ہوگی، پاکستان میں ترقی کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، زراعت ہماری معیشت کی بنیاد ہے، ملک کو زرعی شعبے کی بنیاد پر ترقی دینے کی ضرورت ہے، کسانوں کو سپورٹ کر کے ملکی معیشت کو ترقی دے سکتے ہیں۔ اس موقع پر صدر مملکت نے بھارت کی بڑھتی شدت پسندی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور عیسائیوں کو تعصب اور ظلم کا سامنا ہے، بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں، مسلمان برصغیر میں تاریخی، مذہبی اور ثقافتی جڑیں رکھتے ہیں۔
			Short Link
				Copied
			

مشہور خبریں۔
70 لاکھ سے زائد یمنی غذائی قلت کا شکار ہیں:اقوام متحدہ کا اعلان
?️ 20 ستمبر 2021سچ خبریں:یمن میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کی رابطہ
ستمبر
برکس نشست کا آغاز
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: برکس گروپ کے رہنماؤں کا اجلاس منگل کو جنوبی افریقہ
اگست
ہم نے سفارتی تعلقات کے ذریعے ترکی کی پوزیشن کو بہتر کیا ہے: اردوغان
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کل ہفتہ
اگست
وفاقی کابینہ نے برآمدی صنعت کیلئے گیس کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ کرلیا
?️ 9 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلات ونشریات فواد چودھری نے کہا
نومبر
احسن اقبال نے ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں سے اپنا کردار ادا کرنے کا حلف لے لیا
?️ 13 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے ملکی ترقی کیلئے
اگست
دنیا بھر کے لوگوں کے سروں پر گرنے والے امریکی بم
?️ 7 مارچ 2021سچ خبریں:ایک امریکی ویب سائٹ کے مطابق اس ملک نے 2001 کے
مارچ
اگر غزہ جنگ بندی ختم ہوئی تو ٹرمپ کو نقصان ہوگا:امریکی میڈیا
?️ 30 اکتوبر 2025 اگر غزہ جنگ بندی ختم ہوئی تو ٹرمپ کو نقصان ہوگا:امریکی میڈیا
اکتوبر
عمران خان کی گرفتاری، مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 8 افراد جاں بحق
?️ 11 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان
مئی