?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کے جارحانہ آبی اقدامات سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
اسلام آباد میں سفارتکاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت نے اپریل 2025 میں سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کیا، بھارت نے پیشگی اطلاع کے بغیر دریائے چناب میں پانی چھوڑا، اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین نے بھارت کے اقدامات پر تشویش ظاہر کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی اقدام عالمی قانون اور ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو منظم انداز میں کمزور کرنے کی کوشش کی، بھارت کا حالیہ اقدام پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی واضح مثال ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات سے پاکستان کی غذائی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔ عالمی برادری سندھ طاس معاہدے کی مکمل بحالی کیلئے کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ جنوبی ایشیا میں امن استحکام کا اہم ذریعہ ہے، پاکستان واضح کرچکا ہے کہ پانی روکنا یا اس کا رخ موڑنا جنگی اقدام تصور ہوگا، ہم اپنے آبی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔


مشہور خبریں۔
نئے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
?️ 19 اپریل 2022لاہور (سچ خبریں)نئے وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سابق
اپریل
غزہ جنگ اور مزاحمت کے محور پر شہید آیت اللہ رئیسی کے مواقف کا جائزہ
?️ 22 مئی 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی عالمی صیہونیت اور دنیا
مئی
صیہونی وزیر جنگ ایران کے عوامی نعروں سے برہم
?️ 8 جولائی 2026سچ خبریں:صہیونی وزیر جنگ یسرائیل کاتس نے تہران میں رہبر شہید کے
جولائی
روس کے صدارتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کی کونسل نے آج اعلان کیا ہے کہ اس
دسمبر
لاہور ہائیکوٹ کا چوہدری پرویز الہٰی کو آج 2 بجے پیش کرنے کا حکم
?️ 31 اگست 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں اور سرکاری
اگست
امریکہ کا ۲ ارب ڈالر کا بشردوستانہ اعلان، امداد یا عالمی سیاست کا آلہ؟
?️ 31 دسمبر 2025 امریکہ کا ۲ ارب ڈالر کا بشردوستانہ اعلان؛ امداد یا عالمی
دسمبر
ہمیں اپنے کپتان پر بھروسہ ہے:راجا ریاض
?️ 28 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا
اپریل
’ہائر ایجوکیشن پر قبضے کرنے میں تمام صوبائی حکومتیں متحد ہیں‘
?️ 25 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سیاست سے ہٹ کر دیکھا جائے تو سیاسی
فروری