?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے ہوگیا، دونوں ممالک کے سیکیورٹی ایڈوائزر غیر جانبدار مقام پر بات چیت کریں گے۔
ڈان نیوز کے مطابق سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بات چیت میں پاکستان کی طرف سے 4 اہم نکات شامل ہوں گے، بھارت سے کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت گردی پر بات ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسیاں ہیں، بھارتی دہشتگردی کے ثبوت پوری دنیا کے سامنے رکھیں گے، جنگ بندی کی درخواست بھارت کی جانب سے کی گئی تھی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق ہوگیا ہے، لیکن بھارت کسی تیسرے مقام پر مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہوا، جنگ کے دوران اسرائیل نے بھارت کی بھرپور مدد کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے ہوا ہے، جنگ کے دوران اسرائیل کے ہتھیاراور فوجی ایڈوئزر بھارت کی بھرپورمدد کر رہے تھے،
انہوں نے کہا کہ سری نگر اور دیگرمقامات پر بھارت نے اسرائیلی ہتھیار استعمال کیے، اسرائیلی ہتھیاروں کےاستعمال کے شواہد موجود ہیں، جنگ میں کسی کی جیت ہوتی ہے تو کسی کی ہار ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ میرا تھا، کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے میں نوازشریف سے بھی مشاورت کرتا ہوں، اور اس فیصلے میں نواز شریف کیساتھ بھی مشاورت شامل تھی۔
وزیراعظم نے کہا کہ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ حکومت کا ہے، فوج کا نہیں ہے۔
یاد رہے کہ ڈان اخبار میں آج شائع ہونے والی خبر میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان اور بھارت نے رواں ماہ کے آخر تک لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے افواج کو پرانی پوزیشن پر واپس بلانے پر اتفاق کرلیا ہے۔
پاکستان کے ساتھ کشیدگی میں کمی کی علامت کے طور پر بھارت نے سرحد پر روزانہ جھنڈا اتارنے کی تقریب دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا، رواں ماہ کے آغاز میں اس تقریب کو معطل کر دیا گیا تھا۔
یہ اقدام ایٹمی ہتھیاروں سے لیس دونوں حریف ممالک کے درمیان کئی دہائیوں میں ہونے والی سنگین جھڑپ کے بعد سامنے آیا تھا۔
ایک سینئر پاکستانی سیکیورٹی اہلکار نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ دونوں ہمسایہ ممالک نے حالیہ تنازع کے دوران تعینات کی گئی اضافی افواج کو امن کے وقت کی پوزیشنز پر واپس بلانے پر بھی اتفاق کیا ہے، یہ اقدام مئی کے اختتام تک مکمل کیا جائے گا۔
سینئر سیکیورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اضافی فوجی رواں ماہ کے آخر تک تنازع سے پہلے کی پوزیشنز پر واپس آجائیں گے۔
اہلکار نے بتایا تھا کہ دونوں ممالک نے اضافی افواج اور اسلحہ (جو زیادہ تر پہلے سے ہی سخت نگرانی والے لائن آف کنٹرول پر تعینات تھا) کو مرحلہ وار واپس بلانے پر اتفاق کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
مراکش کا مجرم گانٹز کا استقبال ایک بہت بڑی غلطی ہے: حماس
?️ 29 نومبر 2021سچ خبریں: صہیونی وزیر جنگ کے مغرب کے دورے کے بعد رباط
نومبر
اسرائیل امریکہ کے ساتھ 20 سالہ سیکورٹی معاہدہ کا خواہاں
?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کی رپورٹ کے فوری بعد جس
نومبر
ٹھٹھہ: بھتیجی کو ریپ کے بعد قتل کرنیوالے چچا اور ساتھی کو سزائے موت سنادی گئی
?️ 2 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) ٹھٹھہ سیشن کورٹ نے دسمبر 2019 میں گھارو میں
فروری
امیر عبداللہیان سے یوکرین کے سفیر کی الوداعی ملاقات
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں: پیر ۲۲ اگست کو اپنے مشن کے اختتام پر
اگست
وزیر اعظم کا عمران خان کے بیان پر رد عمل
?️ 2 جون 2022(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
جون
9مئی مقدمات: عمران خان، شاہ محمود قریشی پر 6 فروری کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ
?️ 25 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں بانی تحریک انصاف
جنوری
سابق آرمی چیف کو توسیع دینے کیلئے سب سر جوڑ کر بیٹھ گئے تھے، سپریم کورٹ
?️ 25 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں
فروری
یمنی تنازعہ کے سلسلہ میں ایران کا بیان
?️ 23 مارچ 2021سچ خبریں:ایران کی وزارت خارجہ نےیمن کے خلاف سعودی عرب اور اس
مارچ