بھارت کی خطے میں بالاتری کی کوششیں 7 اور 10 مئی کو دفن کردیں۔ اسحاق ڈار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ ٹریڈ چاہتا ہے ایڈ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کیساتھ بات چیت جاری ہے، جلد تجارتی معاہدہ ہو جائے گا، پاکستان کی سب سے زیادہ برآمدات امریکا جاتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ کہا پاکستان پڑوسی ممالک کیساتھ تناؤ نہیں چاہتا، بھارت کیخلاف اپنے دفاع میں کارروائی کی، بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پہلگام واقعے کا پاکستان پر الزام لگا دیا، بھارت نے روایتی الزام تراشی کے بعد جارحیت کی، بھارت دہشت گردی کا بہانہ بنا کر دنیا کو گمراہ کرتا ہے۔

امریکا نے پاک بھارت سیزفائر میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے، سانحہ9مئی کے واقعے پر قانون اپنا راستہ لے گا، بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیسز سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، مقبول سیاسی لیڈر کا مطلب اسلحہ اٹھانا یا قانون ہاتھ میں لینا نہیں ہوتا۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے 2014ء میں 126 دن کا دھرنا دیا جس سے معیشت متاثر ہوئی، بانی پی ٹی آئی سیاست میں آنے سے پہلے چندے کیلئے میرے پاس آتے تھے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کے لیے مہلک ہتھیاروں کے لائسنس کی منظوری میں سابق جرمن حکومت کی رازداری

?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: ایک جرمن اشاعت نے خفیہ دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے

نئے شامی حکمرانوں کا شامی اقوام کو متحد کرنے کا منصوبہ

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:دہشت گرد گروہ تحریر الشام کی قیادت میں شام کی نئی

الجزائر بھی مغربی ممالک کے ہاتھ سے نکل گیا

?️ 17 جون 2023سچ خبریں:الجزائر کے صدر نے ماسکو کے دورے کے دوران کہا کہ

ایک شخص خود کو چوتھی بار وزیر اعظم مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بلاول بھٹو

?️ 4 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا

ہر ادارے کی کارکردگی جانچی جائے گی، کسی بھی کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، وزیراعظم

?️ 16 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اب

میں نے نہیں کہا تھا کہ ہم پاکستان کا ’کپور‘ خاندان ہیں، مومل شیخ

?️ 14 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مومل شیخ نے واضح کیا ہے کہ انہوں

سوئزرلینڈ کا بھی روس کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان

?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:سوئزرلینڈ نے بھی امریکہ اور دیگر یورپی ممالک کی پیروی کرتے

محمد 2022 میں ہالینڈ میں بچوں کا رکھا جانے والا دوسرا نام

?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:ڈچ حکام کے مطابق اس ملک میں 2022 میں پیدا ہونے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے