بھارت کا معاشرہ تیزی سے زوال کی طرف جا رہا ہے: فواد چوہدری

قندیل بلوچ کیس میں ملزم کی رہائی پر فواد چوہدری کا رد عمل

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے باحجاب طالبات پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجاب میں آزادی ہونی  چاہئے، بھارت کا معاشرہ غیر مستحکم قیادت میں تیزی کے ساتھ زوال کی طرف جا رہا ہے۔ نریندر مودی کے بھارت میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ خوفناک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلمان طالبات کے حجاب پہننے پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نریندر مودی کے بھارت میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ خوفناک ہے، حجاب پہننا کسی بھی دوسرے لباس کی طرح ذاتی پسند ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو حجاب کے انتخاب میں آزادی ہونی چاہیے۔خیال رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں حکومت نے مسلمان طالبات پر تعلیمی اداروں میں حجاب کرنے پر پابندی لگا دی ہے جس کے خلاف مسلمان طالبات سمیت دیگر نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

کرناٹک کی حکومت نے فیصلے کے خلاف شدید ردِ عمل سامنے آنے کے بعد ریاست میں تمام تعلیمی ادارے تین روز کے لیے بند کر دیے ہیں۔دوسری جانب ممبئی میں کرناٹک حکومت کے فیصلے کے خلاف دستخطی مہم شروع کی گئی جس میں ہزاروں مسلمان طالبات اور خواتین نے شرکت کی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

مشہور خبریں۔

الیکشن کمیشن کے پاس بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے اضافی کاغذ ختم ہوگیا

?️ 1 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس بیلٹ پیپرز

امریکی طرز کی آزادی بیان

?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی ریٹائرڈ جنرل کو امریکی صدر کی اہلیہ کے بیانات پر

پوپ فرانسیس ۸۸ سال کی عمر میں انتقال کر گئے ؛کیتھولک دنیا سوگوار

?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:واٹیکان نے تصدیق کی ہے دنیا بھر کے کیتھولک عیسائیوں

پاکستان غزہ کے لیے انسانی امداد بھیج رہا ہے

?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: پاکستانی حکومت نے غزہ کے لوگوں کے لیے خشک خوراک،

اتحادی حکومت کی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

?️ 11 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اتحادی جماعتوں کی حکومت کی وفاقی کابینہ میں

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات ہمیں معاشی مواقع فراہم کریں گے:نیتن یاہو

?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نے ایک بار پھر سعودی عرب کے ساتھ

میں امریکی عوام کے اتحاد سے ٹرمپ کو شکست دوں گی: ہیرس

?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: آئندہ صدارتی انتخابات سے دستبردار ہونے کے بعد، امریکی صدر

تحریک عدم اعتماد کامیاب: فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیراعظم آزادکشمیر منتخب

?️ 17 نومبر 2025مظفرآباد (سچ خبریں) تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیراعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے