بھارت کا غیر ذمے دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک پہنچ چکا۔ عطاء تارڑ

عطا تارڑ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کا غیر ذمے دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک پہنچ چکا۔

اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹیڈیز کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ عسکری میدان میں شکست کے بعد بھارت اب کھیل کے میدان میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا، پاکستان نے بھارت کی بلاجواز جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، 4 روزہ جنگ میں پاکستان نے فتوحات کی ایک نئی داستان رقم کی، پاکستان کے بھرپور جواب پر بھارت نے جنگ بندی کی درخواست کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے میں پائیدار امن کیلئے ہمیشہ اپنا مؤثر کردار ادا کیا، مودی حکومت اور ہندوتوا نظریے کو عبرت ناک شکست ہوئی، بھارت ایک غاصب اور جارح ملک ہے جو مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ پہلگام جیسے واقعات کی حقیقت دنیا کے سامنے آشکار ہوچکی ہے، پہلگام واقعے سے متعلق پاکستان نے آزادانہ تحقیقات کی پیش کش کی تھی، دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف اپنے لئے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی اصولوں سے روگردانی کرنے والا بھارت مظلومیت کا ڈھونگ نہیں رچا سکتا، پاکستان پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کیا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کے لوگ اس تہذیب کا حصہ ہیں جہاں روایات کو اہمیت دی جاتی ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کی سب غلط فہمیاں دور کردیں گے: حزب اللہ

?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ تحریک کی انتظامی کونسل کے سربراہ نے

مشرف نے امریکا کے کہنے پر فوج کو قبائلی علاقوں میں بھیجا

?️ 1 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں بیان دیتے

دنیا پر بھارت اور اسرائیل کی اصلیت کھل کر سامنے آگئی ہے۔ عبدالعلیم خان

?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے

حسن نصراللہ کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں

?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:تہران میں حزب اللہ کے دفتر نے ایک بیان جاری کیا

’زندہ رہا تو 10 دن میں فیصلہ کروں گا‘، عدت نکاح کیس کی سماعت 21 جون تک ملتوی

?️ 14 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت دوران

جلبوع جیل میں صہیونیوں کے حفاظتی اقدامات کی چونکا دینے والی تفصیلات

?️ 7 ستمبر 2021سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں صہیونی حکومت کی سپر سکیورٹی والی جیل سے

انڈونیشیا نے غزہ کے لیے 800 ٹن انسانی امداد بھیجی

?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: انڈونیشیا کے قومی امدادی ادارے کے سربراہ نے اعلان کیا

غیردستاویزی غیرملکیوں کو جگہ دے کر اپنی سلامتی پر مزید سمجھوتہ نہیں کر سکتے، انوار الحق کاکڑ

?️ 18 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے