بھارت نے نیلم جہلم منصوبے کو نقصان پہنچایا، 26 شہری شہید ہوئے، ترجمان پاک فوج

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ روز رات کی تاریکی میں 6 مقامات پر کیے گئے بھارتی حملوں میں 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں، بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے میں نوسیری ڈیم کے اسٹرکچر کو نشانہ بنایا اور اسے نقصان پہنچایا ہے، پاکستان اس جارحیت کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے اور اپنی مرضی کے وقت، جگہ اور ذرائع کو مدنظر رکھ کر جواب دے گا۔

ترجمان پاک فوج نے بھارتی جارحیت کے بعد تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان اللہ کو نشانہ بنایا گیا جس میں 13 شہادتیں ہوئیں جن میں 3 سال کی 2 بچیاں بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ شہدا میں 7 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں جبکہ 9 خواتین سمیت 37 شہری زخمی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ مظفر آباد کے قریب مسجد بلال کو بھارتی جارحیت کا نشانہ بنایا گیا جس میں 3 شہری شہید ہوئے جبکہ ایک بچی اور ایک لڑکا زخمی ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا جس میں 16 سال کی بچی اور 18 سال کا لڑکا شہید ہوا جبکہ ماں اور بیٹی زخمی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ مریدکے میں مسجد ام القریٰ کو نشانہ بنایا گیا جس میں 3 شہری شہید اور ایک زخمی ہوا، سیالکوٹ میں کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ شکر گڑھ میں بھی بھارتی حملے میں صرف ایک ڈسپنسری کو نقصان ہوا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر رات سے جاری بلااشتعال بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں 5 معصوم شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں ایک 5 سال کا بچہ بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے اپنی قوم کی بھرپور حمایت سے بھارتی حملے کے چند لمحوں بعد ہی منہ توڑ اور بھرپور جواب دیا اور دے رہی ہیں۔

’عبادت گاہوں پر حملے ہندتوا سوچ کے عکاس ہیں‘

انہوں نے کہا کہ یہ بات یاد رکھیے کہ بھارت نے پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنایا ہے، مساجد اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا اس تنگ نظر سوچ کی عکاسی کرتا ہے جوکہ مودی کی حکومت میں ہندتوا کے زیر تسلط بڑھ رہی ہے جس میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور ان کی مذہبی آزادی کو سلب کیا جارہا ہے اور انہیں نشانہ بنایاجارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی جاننا ضروری ہے کہ جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے، ان مقامات کا گزشتہ روز ملکی و غیر ملکی میڈیا نے دورہ کیا تھا اور دیکھا تھا کہ بلاجواز اور بلاثبوت جو الزامات عائد کیے جاتے ہیں ویسا وہاں کچھ نہیں تھا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی میڈیا کو آج مریدکے اور بہالپور کا دورہ کرنا تھا جو پہلے سے طے شدہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دشمن کی جارحیت کے جواب اور اپنے دفاع میں دشمن کے 5 طیارے اور ایک لڑاکا ڈرون کو مار گرایا ہے جبکہ گرائے گئے بھارتی جنگی طیاروں میں 3 رافیل، ایک مگ 29 اور ایک سخوئی 30 شامل ہے، اس کے علاوہ ایک ہیرون لڑاکا ڈرون بھی شامل ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ ایک بھارتی طیارہ جنرل ایریا بھٹنڈا، ایک جموں، اونتی پور، ایک اکھنور اور ایک سری نگر میں گرایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بات بتانا انتہائی ضروری ہے کہ پاکستان ایئرفورس نے ان طیاروں کو اس وقت گرایا جب انہوں نے پاکستان کو نشانہ بنایا، ان طیاروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب انہوں نے بلاجواز و بلاضرورت اشتعال انگیزی کرتے ہوئے پاکستان کی علاقائی سالمیت کو پامال کیا اور پاکستان کے شہریوں کو نقصان پہنچایا۔

’کوئی بھارتی طیارہ پاکستان میں داخل ہوا نہ ہمارا اُن کی حدود میں‘

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج چاہتیں تو دشمن کے 10 سے زائد طیارے بھی گرا سکتی تھیں مگر ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا، انہوں نے کہا دشمن کے کسی طیارے کو پاکستانی فضائی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا گیا اور نہ ہی کوئی پاکستانی طیارہ بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس کے تمام اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں، اس فضائی جنگ کے علاوہ دشمن نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال گولہ باری اور سیزفائر کی خلاف ورزیاں کیں جن کا پاکستان نے دندان شکن جواب دیا اور اس کی متعدد پوسٹس کو تباہ کیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ایک اور افسوسناک امر یہ ہے کہ بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے میں نوسیری ڈیم کے اسٹرکچر کو نشانہ بنایا اور اسے نقصان پہنچایا ہے، ہائیڈرو اسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے کیا نتائج ہوں گے، اس کا کیا مطلب ہے؟ کیا عالمی اقدار اور جنگی قوانین اور روایات اس بات کی اجازت دیتی ہیں کہ آپ کسی اور ملک کے پانی کے ذخائر، ڈیمز اور ہائیڈرو پاور اسٹرکچرز کو نشانہ بنائیں، یہ بہت خطرناک اور ناقابل قبول عمل ہے جو کہ کل رات کو ہوا۔

’حملے کے وقت پاکستان میں 57 غیرملکی پروازیں موجود تھیں‘

انہوں نے کہا کہ بھارت نے حملہ کیا تو پاکستان کی فضائی حدود میں بہت سی ملکی و غیر ملکی پروازیں موجود تھیں اور ہزاروں سویلین مسافروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی تھیں، اس وقت 57 غیرملکی پروازیں پاکستانی فضائی حدود میں موجود تھیں، اگر ان میں سے کوئی پرواز نشانہ بن جاتی تو اس کے نتائج کا اس احمقانہ حملے کے منصوبہ سازوں کو ادراک نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جو جارحیت کی ہے، اب پاکستان کی جانب سے اس جاحیت کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے اور دیا جاتا رہے گا، بھارت نے پاکستان پر بزدلانہ طریقے سے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا اور پاکستان کی جری قوم کو للکارا ہے، اس کی اس غلط فہمی کو یقیناً ٹھیک کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کیا بھارت یہ نہیں جانتا کہ پاکستان آرمی پیشہ ور فوج ہے، ہم مسلح افواج کے جوان شہادت سے اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا تم موت سے ڈرتے ہو، الحمدللہ افواج پاکستان قوم کی بھرپور حمایت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دے رہی ہے اور دے گی، کسی کو بھی پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر حملہ کرنے نہیں دی جاسکتی، اس پاک دھرتی کا دفاع اور اس پر جان دینا ہمارا نصب العین اور ہماری خوش قسمتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان نے صرف اپنے دفاع میں جواب دیا ہے، یہ بھارت تھا جس بزدلانہ حملہ کیا، پاکستان اس جارحیت کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے اور اپنی مرضی کے وقت، جگہ اور ذرائع کو مدنظر رکھ کر جواب دے گا۔

مشہور خبریں۔

صحافیوں کو قتل کرنے میں پہلے نمبر پر کون سی حکومت ہے؟

?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: اپنی قتل و غارت گری کو چھپانے کے لیے 90

حکومت نے ایک ماہ میں بجلی سستی ہونے کی نوید سنای دی

?️ 11 ستمبر 2022گوجرانوالہ: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ایک ماہ میں بجلی سستی ہونے کی نوید

چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی کو ہٹائے جانے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

?️ 8 ستمبر 2021لاہور ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی

مقبوضہ مغربی کنارے میں بچوں کے لیے مہلک ترین سال

?️ 29 دسمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ یہ سال مقبوضہ

آئندہ امریکی انتخابات کو محفوظ بنانے کے لیے فنڈنگ کی درخواست

?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں: کئی سینئر امریکی قانون سازوں نے انتخابی منتظمین کی حفاظت کا

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی دستاویزات کا جائزہ مکمل کر لیا

?️ 21 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی کی مالی دستاویزات کا جائزہ ختم

نیتن یاہو اپنے انجام کے قریب ہے: تزیپی لیونی

?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر خارجہ Tzipi Livni نے اس بات

اسرائیلی کشتیوں پر حملے روکنے کے لیے یمنی حکومت کی شرط

?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے ترجمان نے صیہونی حکومت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے