بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق پامال کررہا ہے

قریشی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دورہ امریکا کامیاب رہا کل وطن واپس جارہا ہوں، امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات خوشگوارماحول میں ہوئی، امریکی وزیرخارجہ سے باہمی تعلقات، افغانستان صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا، انہوں نے افغانستان سے انخلا کےعمل میں پاکستان کے کردارکوسراہا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے بھی کشمیر، افغانستان ودیگراہم امورپربات ہوئی، وزیراعظم نے واضح طریقے سے پاکستان کا نقطہ نظربیان کیا، عمران خان نے اپنے خطاب میں بھارت کوبے نقاب کیا، عمران خان نے خطاب میں مسئلہ کشمیرکوبھرپورطریقے سے اجاگرکیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق پامال کررہا ہے، عوام کے قریب جموں وکشمیرکی اہمیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، پاکستان نے امن کے فروغ اورانخلا میں مدد کیلیے اقدامات کیے۔

وزیراعظم نےعالمی برادری کوافغانستان کی تعمیرنومیں کردارادا کرنے کا کہا، پاکستان نے دہشت گردی کوکچلنے کے لیے اقدامات اٹھائے، وزیراعظم  نے اسلاموفوبیا کوروکنے کے لیے عالمی مکالمے کا مطالبہ کیا۔ وزیراعظم نے دنیا کوبتایا افغانستان میں انسانی ومعاشی بحران جنم لےسکتا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن وخوشحالی کیلیے حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے، افغانستان میں کافی عرصے بعد امن کی امید پیدا ہوئی، صحیح حکمت عملی نہ بنائی گئی توافغانستان میں حالات بگڑسکتے ہیں، دھمکیوں کی بجائے قائل کرنےکی حکمت عملی اپنانا ہوگی، افغانستان میں جامعیت پرمبنی حکومت پاکستان کی بھی خواہش ہے۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے، چاہتے ہیں افغانستان میں حالات ایسے ہوجائیں کہ افغانیوں کونقل مکانی نہ کرنی پڑے، پاکستان مزید افغان مہاجرین کی آمد کا متحمل نہیں ہوسکتا، مستحکم افغانستان کیلیےسب کومل بیھٹنا ہوگا،  افغانستان سے متعلق صبراوربرداشت سےکام لینا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب کی پاک بھارت ثالثی کی بات کاخیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان کےخلاف الزام تراشی کوئی نئی بات نہیں، پچھلے20 سال سے بلیم گیم کاسلسلہ چل رہاہے، سوال اٹھ رہے ہیں، 20 سال رہے اورٹریلین ڈالرخرچ کرکےنتیجہ کیا نکلا، اشرف غنی اورانکی ناکام پالیسی کے باعث طالبان کوکامیابی ملی، ضرورت اس امرکی ہے افغانستان میں استحکام کیلیے سرجوڑیں، سوال یہ ہے کیا بھارت بھی پاکستان سے مذاکرات کیلیے تیارہے؟ا یسا نہیں ہوسکتا کہ ہندوستان کی یکطرفہ خواہش پوری ہوجائے۔

مشہور خبریں۔

صہیونی ماہر: ہمارے پاس حماس پر دباؤ ڈالنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے اور نہ ہی جنگ کے لیے فوجی

?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی ماہرین کے مطابق نیتن یاہو اور اسرائیل کاٹز کی

 ہم اسرائیل کے لیے نہیں مریں گے؛امریکی فوجیوں کا مؤقف

?️ 24 مارچ 2026سچ خبریں:امریکی فوجیوں اور سیاستدانوں نے ایران جنگ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے

آبنائے ہرمز میں سکیورٹی خطرات انتہائی بلند سطح پر؛ برطانیہ کا انتباہ

?️ 10 جولائی 2026سچ خبریں:برطانیہ کے بحری تجارتی آپریشنز کے ادارے نے خبردار کیا ہے

Romantic or casual, 8 restaurants to celebrate Valentine’s

?️ 20 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

صیہونیوں کا اصلی چہرہ؛ ترک ماہر کی زبانی

?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: ایک ترک ماہر نے شہریوں کے ساتھ ایران اور صیہونی

ابتدائی 8 ماہ میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 9 فیصد کے پار، وزارت تجارت

?️ 4 مارچ 2021اسلام آباد{سچ خبریں} پاکستان کا تجارتی خسارہ مالی سال 2021 کے 8

ماسکو میں کار بم دھماکہ؛ روسی اعلیٰ فوجی افسر جاں بحق

?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:مشرقی ماسکو کے علاقے بالاشیخا میں ایک بم نصب کار کے

کیا ٹرمپ جیل جائیں گے؟

?️ 17 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر کے خلاف قانونی اور فوجداری مقدمات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے