?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا اور کئی سینئر رہنماؤں کو قید کیا ہوا ہے جب کہ حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی نمازجنازہ میں شرکت کے لیے اہل خانہ کو روکا گیا اور سید علی شاہ گیلانی کی میت تک چھین لی ، سیدعلی گیلانی کی تدفین شہدا قبرستان میں کی جائے ، پاکستان بھارت کے ساتھ امن کا خواہشمند ہے جبکہ جنوبی ایشیا میں امن کا دارو مدار مسئلہ کشمیر کے حل میں ہے ، بھارتیہ جنتا پارٹی آر ایس ایس رجیم فاشسٹ نظریہ پھیلا رہا ہے ، بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے انسانی حقوق چھینے جارہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ 11 ستمبر کے بعد کچھ حلقوں نے اسلام کو دہشت گردی سے جوڑ ا جس کی وجہ سے انتہا پسندی بڑھ گئی ، اسلامو فوبیا جیسے رجحان کا ہم سب کو مل کر مقابلہ کرنا ہے ، ہمیں اسلاموفوبیا سے مشترکہ طور پر نمٹنا ہوگا، ہمیں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہوگا، اسلاموفوبیا پرقابو پانے کے لیے عالمی مکالمہ ہونا چاہیے ، افغانستان کی صورتحال کا امریکہ اور یورپ میں بعض لوگ پاکستان کو ذمہ دارٹھہراتے ہیں، افغانستان کے بعد اگر کوئی سب سے زیادہ متاثر ہوا تو وہ پاکستان ہے ، 2006 میں اس وقت کے سینیٹر اور موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن سے کہا تھا کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت 30 لاکھ افغان پناہ گزین ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو 150 ارب ڈالر کانقصان ہوا ، 80 ہزار سے زائد جانیں قربان کیں اور افغانستان کے بعد اگر کوئی ملک متاثر ہوا ہے تو وہ پاکستان ہے ، اگر دنیا کو جاننا ہے کہ طالبان واپس اقتدار میں کیوں آئے تو دیکھیں 3 لاکھ افغان فوج نے ہتھیار ڈالے ، دنیا تجزیہ کرے تو معلوم ہوگا طالبان کا پھر سے اقتدار میں آنا پاکستان کی وجہ سے نہیں ، اگر طالبان حکومت کو دنیا نے تسلیم نہ کیا تو افغانستان ایک بارپھر دہشت گردوں کی آماجگاہ بننے کا خدشہ ہے۔
عمران خان نے کہا کہ دنیا کو اس وقت کورونا، معیشت اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کاسامنا ہے جبکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں سے ایک ہے ، پاکستان اب تک کورونا پر بڑی حد تک قابو پانے میں کامیاب رہا اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کورونا کے خلاف ہماری منصوبہ بندی کا محور رہے ، قابل تجدید توانائی کا حصول اور جنگلات کا تحفظ ہماری ترجیحات ہیں اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دنیا کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔


مشہور خبریں۔
جرمنوں نے صیہونی حکومت پر ہتھیاروں کی پابندی کا مطالبہ جاری رکھا ہوا ہے
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: تازہ ترین جائزوں کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ
جون
نیتن یاہو کے خلاف قانونی الزامات کی سماعت کے اجلاس میں تناؤ
?️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن
مارچ
نیتن یاہو کے بیٹے کی شادی کے لیے شاباک کی خصوصی سکیورٹی تدابیر
?️ 12 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی سکیورٹی ادارے شاباک نے قابض وزیر اعظم نیتن یاہو
جون
آزاد کشمیر کے عوام کا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں ہوگا: وزیر خارجہ
?️ 25 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آزاد کشمیر کے
جولائی
دہشتگرد ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے: وزیر داخلہ
?️ 22 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے
اگست
پاکستان میں تیارہ کردہ کورونا ویکسین کے حوالے سے اسد عمر کا اہم بیان
?️ 8 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں تیارہ کردہ کورونا ویکسین سے متعلق اہم
مئی
پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کیلئے سندھ میں 25 اپریل کا احتجاج ملتوی کردیا
?️ 25 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار
اپریل
وزیر صحت پنجاب نے اپنے اعضا عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا
?️ 12 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی سینئر خاتون رہنما
جنوری