?️
راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا، چینی ہتھیار توقعات پر پورا اترے ہیں۔
امریکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ مؤثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی ہو، اس کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں مگر پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے، ہمارا دفاعی بجٹ بھارت کے مقابلے میں بہت کم ہے، ہمارے پاس لامحدود وسائل نہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان نے کبھی بھی اعداد و شمار اور حقائق سے کھیلنے یا چھپانے کی کوشش نہیں کی، بھارت معرکہ حق میں پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا۔ انٹرویو کے دوران ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے معرکہ حق میں پاکستانی ہتھیاروں بشمول پاکستانی افواج میں شامل چینی پلیٹ فارمز کی مؤثر کارکردگی کی توثیق کی اور کہا کہ حالیہ عرصے میں چینی سسٹمز نے خود کو بے حد مؤثر ثابت کیا ہے۔۔
ایک ہفتہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 7 بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کرچکے ہیں، معرکہ حق میں پاکستان کے چینی ساختہ J-10C نے رافیل سمیت متعدد بھارتی فضائیہ کے طیارے مار گرائے۔
اگست میں پاکستان نے Z-10ME حملہ آور ہیلی کاپٹر کو بھی اپنے ہتھیاروں میں شامل کرنے کا اعلان کیا، پاکستان چینی ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ امریکی ساختہ F-16 طیاروں کا استعمال بھی کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
انصارالله: ابھی تک ایران کے آپریشنز دشمن کے لیے حیرت انگیز ثابت ہوئے ہیں۔
?️ 20 جون 2025سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے ایک
جون
فلسطین کے حامی امریکی شہریوں کا اس ملک کی حکومت سے مطالبہ
?️ 6 جون 2021سچ خبریں:امریکہ میں فلسطینی حقوق کے کارکنوں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی
جون
صدر مملکت نے ملک کی ترقی کو کراچی کی ترقی سے منسلک قرار دیا
?️ 11 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملکی ترقی کو
جولائی
مقدمات کو طول دینے میں نوازشریف اور زرداری کی پالیسی ایک ہی ہے: فواد چوہدری
?️ 25 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیرِاطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ
مئی
چین سلامتی کونسل کا صدر
?️ 1 اگست 2022سچ خبریں: ان پی آر نیوز سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ
اگست
اسلامی نظریاتی کونسل نے انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا ملزم قرار دیدیا
?️ 24 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلامی نظریاتی کونسل نے معروف مذہبی اسکالر انجینئر
ستمبر
باکو کو امریکی فوجی امداد کے بارے میں خدشات
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: کئی سینئر امریکی قانون سازوں نے جمہوریہ آذربائیجان کو امریکی
جون
ایران کے نظام کو گرانے کی مشن میں ناکامی — موساد کے نائب سربراہ برطرف
?️ 7 جون 2026سچ خبریں: خبروں کے مطابق موساد کے سربراہ نے اپنے نائب کو
جون