بھارت سے سیزفائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی ہونا چاہیئے، بیرسٹر گوہر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بھارت سے سیزفائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی ہونا چاہیئے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم نے بھارت کو سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر جواب دیا ہے، بھارت کو پاکستان کا جواب پوری دنیا نے دیکھا، آئندہ بھی کسی قسم کی جارحیت کا ایسا ہی سخت جواب آئے گا، بھارت کے ساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیئے۔

اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی، بیرسٹر گوہر خان نے اپنے ایک بیان میں آپریشن بنیان مرصوص کو سراہا اور کہا کہ بھارتی جارحیت کے بعد آپریشن بنیان مرصوص ضروری تھا اور الحمدللہ بہت کامیاب ہوا، قوم متحد ہے اور بھارت کی آئندہ کسی بھی جارحیت کے خلاف متحد ہو کر کھڑی ہوگی، پاکستان زندہ باد!۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ جنگ کے ایک نیا موڑ لینے کے بعد پوری قوم متحد ہو گئی، بھارت اور اس کے مذموم عزائم کیخلاف پاکستان ضرور فتح یاب ہوگا، جنگ کی صورتحال میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کے تناظر میں پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں شرکاء نے مسلح افواج کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف دیئے گئے ردعمل کو سراہا، جنگ کا پانسہ پلٹنے میں پاک فضائیہ کے کردار کو خاص طور پر سراہا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم پاکستان نے اس سے قبل صبح کے وقت پارٹی چیئرمین کو فون کے ذریعے ملک کے خلاف بلا اشتعال بھارتی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران کے بارے میں آگاہ کیا، چیئرمین نے انہیں بانی چیئرمین عمران خان کی سلامتی اور فلاح و بہبود کے بارے میں پارٹی کی تشویش سے آگاہ کیا، انہوں نے ان کی فوری رہائی کی ضرورت پر بھی زور دیا کیوں کہ عوام کے درمیان ان کی موجودگی انہیں متحد کرنے کے لیے اشد ضروری ہے، قومی اتحاد پاکستان کے امن اور ترقی کے ایجنڈے کو فروغ دینے کے قومی عزم کو تقویت دے گا۔

پی آئی سیاسی کمیٹی کا اعلامیہ میں کہنا ہے کہ شرکاء نے بھارت کے وحشیانہ حملے کے بعد نواز شریف، آصف علی زرداری اور حکومت کے دیگر اہم ارکان کی گہری خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا، یہ سراسر قابل مذمت ہے کیوں کہ یہ بھارتی جارحیت کی خاموش حمایت کے مترادف ہے۔

مشہور خبریں۔

بھارتی گلوکار وموسیقار بپی لہری انتقال کر گئے

?️ 16 فروری 2022دہلی (سچ خبریں) بھارتی گلوکار وموسیقار بپی لہری 69 برس کی عمر

یمنی جنگ بندی نازک اور عارضی ہے: اقوام متحدہ کے ایلچی

?️ 15 اپریل 2022سچ خبریں:  یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ

ظالم کی مظلوم بننے کی کوشش

?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نے70 ممالک کے سفیروں سے ملاقات میں غزہ

شامی عوام معاشی دہشت گردی کا شکار

?️ 25 جنوری 2022سچ خبریں:  شام کے نائب وزیر خارجہ بشار الجعفری نے انسانی حقوق

یمن جنگ بندی میں توسیع کے لیے امریکی ایلچی کا ریاض اور ابوظہبی کا دورہ

?️ 6 نومبر 2022سچ خبریں:یمن میں امریکی ایلچی نے اس ملک میں جنگ بندی کو

سینیٹ میں اپوزیشن اراکین کا احتجاج، شور شرابہ، اجلاس ملتوی

?️ 7 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ اجلاس میں سینیٹر پلوشہ خان کے بطور

ایک ہفتے کے اندر دو ریڈ کارڈز کے ساتھ اسرائیل کی تنہائی میں شدت

?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:   منگل یکم فروری 2022 کو ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صیہونی حکومت

وزیر صحت سندھ نے ڈیلٹا وائرس سے عوام کو خبردار کردیا

?️ 13 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ڈیلٹا وائرس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے