بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ دفتر خارجہ

پاکستان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب کرلی ہیں، پانی کے حق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، مسائل پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ بھارت کے ساولکوٹ ڈیم کا معاملہ اٹھایا ہے، پاکستان کے انڈس واٹر کمشنر نے بھارتی واٹر کمشنر کو خط لکھا ہے، پاکستان نے نئے ڈیم کی تمام تفصیلات طلب کی ہیں، سندھ طاس معاہدہ کے تحت پاکستان تمام تفصیلات لینےکاحق رکھتا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت پر زور دیتے ہیں کہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرے، پاکستان پرامن طریقے سے تمام مسائل حل کرنا چاہتا ہے، پاکستان اپنے لوگوں کے پانی کےحقوق پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ رافیل کمپنی نے پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل طیارے گرائے جانے کی معلومات کی توثیق کی ہے، مستقبل میں بھی کسی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی قانونی ٹیم نے عالمی ثالثی عدالت میں سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے سماعت میں حصہ لیا، جبکہ بھارت اس سماعت میں شریک نہیں ہوا، پاکستان نے دوبارہ اس بات کی تجدید کی کہ دونوں فریقین کے لیے سندھ طاس معاہدے کی مکمل پابندی لازمی ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ کرکٹ میں سیاست کو ملوث کرنا یا اس کو ہتھیار بنانا افسوسناک ہے، بھارت کے خلاف نہ کھیلنے کا فیصلہ کھیل کو سیاسی ہتھیارنہ بننے کیلئے کیا تھا، بھارت کرکٹ کو بنگلہ دیش کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کر رہا تھا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد خودکش دھماکے میں افغان سرزمین کے استعمال کے ثبوت عالمی سطح پرپیش کیے، داعش حملوں کا ماسٹرمائنڈ افغانستان میں موجود ہے، ہمارا سفارتخانہ افغانستان میں موجود ہے، انہوں نے بھی تبادلہ کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

ایران جنگ کا خاتمہ ہی مہنگائی اور معاشی دباؤ کم کرنے کا تیز ترین حل: برطانوی وزیر اعظم

?️ 18 مارچ 2026سچ خبریں:برطانیہ کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ

ہمارا مقصد صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنا ہے:وزیر اعظم

?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ

عبوری شامی حکومت کے پوتین سے کیا مطالبات ہیں؟

?️ 24 دسمبر 2025عبوری شامی حکومت کے پوتین سے کیا مطالبات ہیں؟ شام کی عبوری

ہائبرڈ نظام کی پارٹنرشپ کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے، خواجہ آصف

?️ 26 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ

یمنیوں کا سعودی عرب کے ملک خالد ہوئی اڈے پر حملہ

?️ 6 جون 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے یمنی فوج کے سعودی عرب

فرانسیسی یونیورسٹی طلباء کی فلسطینی عوام کی حمایت

?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: فرانس کے جنوب میں واقع شہر تولوس کی یونیورسٹیوں کے

پاکستان کی برآمدات میں مسلسل دسویں مہینے تنزلی، جون میں 19 فیصد گھٹ گئیں

?️ 4 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی اشیا کی برآمدات مالی سال 23-2022

ٹرمپ کی انتقامی مہم جاری امریکی بحریہ کے دو اعلیٰ کمانڈر برطرف

?️ 24 اگست 2025ٹرمپ کی انتقامی مہم جاری امریکی بحریہ کے دو اعلیٰ کمانڈر برطرف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے