?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور خطے کے امن کے خلاف بھارت اور افغانستان کی مبینہ سازش بے نقاب ہو گئی ہے، جس کے تحت سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے پاکستان مخالف پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے۔
پاکستان کے خلاف مصنوعی ایرانی ردعمل افغانستان سے آپریٹ اکاؤنٹس کے ذریعے پھیلایا گیا، اس پورے آپریشن کے ماسٹر مائنڈ اکاؤنٹس بھارتی نکلے، بیانیہ سازی، کنٹرول اور سٹریٹجک ڈائریکشن بھارتی اکاؤنٹس کے ذریعے کی گئی۔ بھارت اور افغانستان نے عالمِ اسلام میں بداعتمادی اور تقسیم پیدا کرنے کا خطرناک منصوبہ بنایا، بھارت صرف پاکستان نہیں امریکہ، ایران اور پورے خطے کے خلاف سرگرم ہے، بھارت افغانستان مربوط انفارمیشن وارفیئر خطے کے امن، سفارتکاری اور استحکام پر براہ راست حملہ ہے۔
ماہرین کے مطابق بھارتی سازش بے نقاب کر کے پاکستان کا عالمی کردار ایک بار پھر نمایاں ہو گیا، ثابت ہو گیا مذاکرات کے ہر دشمن کے خلاف پاکستان اور ادارے پوری طرح چوکنا ہیں، پاکستان کے عوام کو بھی اپنی حکومت اور اداروں سے بداعتمادی پیدا کرنے کی ہر سازش سے چوکنا رہنا ہو گا۔ ذرائع کے مطابق اس مہم میں جعلی ایرانی شناختوں کا سہارا لے کر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ گھڑا گیا اور عالمی سطح پر ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ڈس انفارمیشن آپریشن خفیہ نیٹ ورک کے ذریعے لانچ کیا گیا، جس کا آغاز مبینہ طور پر ایران سے منسوب جعلی میڈیا پلیٹ فارمز اور گھوسٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹس سے کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مہم کے تحت پاکستان پر امریکا کے لیے تیل ترسیل جیسے بے بنیاد الزامات بھی عائد کیے گئے تاکہ نفرت انگیز پروپیگنڈے کو تقویت دی جا سکے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانہ نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا HosseinNejat1@ نامی اکاؤنٹ مکمل طور پر جعلی ہے اور اس کا ایران کے کسی سرکاری ادارے سے کوئی تعلق نہیں۔ سفارتخانے نے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کیا ہے۔
ایرانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جعلی اکاؤنٹ نے پاکستان پر الزام عائد کیا کہ وہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل کر کے ایران کے دشمن ممالک کو فروخت کر رہا ہے، جو حقیقت سے بالکل عاری اور گمراہ کن ہے۔


مشہور خبریں۔
تل ابیب کا غزہ میں مقبوضہ علاقوں کو وسعت دینے کا منصوبہ
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول ملک میں پناہ گزین فلسطینیوں
دسمبر
Women in Politics: Urgency of Quota System For Women In Regional Elections
?️ 27 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
اگست
ہمارے خلاف میڈیا جنگ پر ایک ارب ڈالر خرچ:روس
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:روس کے انٹرنیٹ سیکورٹی کے ادارے کا کہنا ہے یوکرین کے
اپریل
امریکی خارجہ پالیسی کس طرف جا رہی ہے؟
?️ 22 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ الجھن کا شکار ہے، اس کی خارجہ پالیسی متضاد ہو
اپریل
وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے
?️ 26 اکتوبر 2021تہران(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے وفد کے ہمراہ 2
اکتوبر
تل ابیب اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی تفصیلات
?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اپنی ایک رپورٹ میں تاکید
اگست
عوام نے انتشار، فتنہ اور فساد کی کال کو مکمل مسترد کردیا۔ مریم اورنگزیب
?️ 8 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ
فروری
امریکہ عرب دنیا میں اپنی ساکھ کھو بیٹھا ہے:امریکی میگزین
?️ 3 جون 2026سچ خبریں:امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ کے مطابق عرب ممالک میں امریکہ کی
جون