بچوں کی سمگلنگ کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مریم نواز شریف

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کی سمگلنگ کا خاتمہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ درحقیقت غلامی کی ہی ایک جدید شکل ہے، جس کا خاتمہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کا مقصد عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ اس مکروہ دھندے کی سنگینی کو سمجھ سکیں، غیر قانونی ذرائع سے یورپ جاتے ہوئے کشتی ڈوبنے سے درجنوں افراد کا جاں بحق ہونا بہت بڑا انسانی المیہ ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف نے انسانی سمگلروں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ دولت کی ہوس میں معصوم شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے سے بھی گریز نہیں کرتے، بچے میری ریڈ لائن ہیں، ان کی حفاظت میری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب حکومت بچوں کے استحصال کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور کسی بھی صورت میں انسانی سمگلنگ کو برداشت نہیں کیا جائے گا، والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو روزگار کے نام پر غیر قانونی راستوں سے بیرونِ ملک بھیجنے سے گریز کریں۔

وزیراعلی نے عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی سفر کیلئے جائز، قانونی اور محفوظ ذرائع اختیار کریں تاکہ کسی قسم کے خطرے سے بچا جاسکے۔

مشہور خبریں۔

بولیویا میں فوجی بغاوت

?️ 27 جون 2024سچ خبریں: بولیویا میں جنرل زونیگا کی قیادت میں بولیویا کی حکومت

ریڈٹ کے شریک بانی بھی ٹک ٹاک خریداری کی دوڑ میں شامل

?️ 8 مارچ 2025سچ خبریں: سوشل نیوز شیئرنگ ویب سائٹ ریڈٹ کے شریک بانی الیکسس

غزہ کے نگہبان یحییٰ سنوار کون ہیں؟

?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: یحییٰ سنوار کو غزہ کے اندر حماس کے سیاسی بیورو

سپیکر قومی اسمبلی نے 5 نومبر کو پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا

?️ 3 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر

زیلنسکی کے جلد ہی قتل ہونے کا امکان ہے : امریکی افسر

?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی فوج کے ریٹائرڈ کرنل لارنس ولکرسن نے زور دے کر

روس کے ساتھ جنگ جلدی ختم نہیں ہوگی: زیلنسکی

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:   روس پر ملک میں جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام

صیہونی حکومت تباہی کی راہ پر گامزن

?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:انتہائی امید افزا نظر میں بھی صیہونی حکومت تباہی کی ہنگامہ

ایران کے ہاتھوں یونانی ٹینکرز کا پکڑے جانے پر امریکی ردعمل

?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:امریکی بحریہ نے کہا کہ وہ خلیج فارس میں دو یونانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے