?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بلیو اکانومی کو اقتصادی ترقی کی حکمت عملی کے مرکزی ستون کے طور پر ترجیح دے رہی ہے، ہماری کوششوں اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے دنیا کے سمندری نقشے پر پاکستان کی اہمیت مزید بڑھے گی۔
وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم سے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل آرسینیو انتونیو ڈومنگیوز ویلاسکو نے ملاقات کی، وزیر اعظم نے سیکریٹری جنرل ویلاسکو کا خیر مقدم کیا اور آئی ایم او کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے ماہی گیری اور سمندری تجارت کو وسعت دینے، سمندری وسائل کی تلاش، ساحلی سیاحت کو فروغ دینے اور شپ بریکنگ انڈسٹری کو فروغ دینے کی پاکستان کی خواہش کو اجاگر کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ان کی حکومت بلیو اکانومی کو اقتصادی ترقی کی حکمت عملی کے مرکزی ستون کے طور پر ترجیح دے رہی ہے۔
انہوں نے سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور ماہی گیری اور شپ بریکنگ کے شعبے کو آگے بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز متعارف کرانے میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے کردار پر روشنی ڈالی۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ ان کوششوں کے ذریعے اور آئی ایم او اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے دنیا کے سمندری نقشے پر پاکستان کی اہمیت مزید بڑھے گی۔
انہوں نے سمندری اخراج کو کم کرنے کی عالمی کوششوں میں حصہ ڈالنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں اور آئی ایم او کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے پختہ عزم کی تجدید کی۔
سیکریٹری جنرل آئی ایم او نے وزیر اعظم کی قیادت اور معاشی ترقی کے لیے اپنے بحری وسائل سے فائدہ اٹھانے اور عالمی میری ٹائم کمیونٹی میں اس کے کردار کے لیے پاکستان کے فعال کردار کو سراہا۔
انہوں نے بین الاقوامی بحری برادری میں پاکستان کی فعال شرکت کا اعتراف کیا اور پائیدار ترقی کے لیے تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لیے آئی ایم او کی جانب سے حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی کیسے حقیقتوں کو بدلتے ہیں؟
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطین اور غزہ کے عوام کے بنیادی حقوق کی طرف
اکتوبر
حماس کے سینئر عہدیدار: تل ابیب نے واشنگٹن کی حمایت سے مذاکرات کے دوران مزاحمتی رہنماؤں کو نشانہ بنایا
?️ 11 ستمبر 2025سچ خبریں: حماس کے ایک سرکردہ رہنما محمد نازل نے بدھ کی
ستمبر
ورلڈ بینک نے پاکستان کی شرح نمو کی پیشگوئی کو کم کرکے 2.7 فیصد کردیا
?️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ورلڈ بینک نے رواں مالی سال کے لیے
اپریل
تھریڈز میں ٹرینڈز کے فیچر کی آزمائش
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں: فیس بک کی مالک کمپنی ’میٹا‘ کی جانب سے متعارف
نومبر
شام کے سرحد ی اڈ ے پر امریکی فوجی ساز و سامان جاتا ہوا
?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں: ایک سیکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ کچھ امریکی فوجی
جولائی
حکومت تمام مشکلات کے باوجود ترقی کے راہ پر گامزن ہے
?️ 6 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ حکومت کا
نومبر
وزیر خارجہ کا نیوزی لینڈکی ہم منصب سے رابطہ ، مختلف امور پر تبادلۂ خیال
?️ 13 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کی
اکتوبر
صنعتیں سستی توانائی پر منتقل ہونا شروع، آرٹسٹک ڈینم ملز کا سولر پاور پلانٹ فعال
?️ 4 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے بڑے پیمانے
اکتوبر