?️
کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی متحرک ہوگئے صادق سنجرانی نے بلوچستان عوامی پارٹی کےرہنماؤں سےملاقات کی ہے، ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے پر مشاورت کی گئی۔چیئرمین سینیٹ نے ناراض ارکان سے ذاتی حیثیت میں ملنے کا بھی فیصلہ کیا ۔ملاقات میں خالد مگسی،منظورکاکڑ، سرفرازبگٹی، عبدالقادر، احمدخان، نصیب اللہ بازئی سمیت دیگر اراکین شامل تھے۔
تاہم چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کاوشیں اُس وقت ناکام ہو گئیں، جب حکمراں جماعت کے اراکین نے سخت الفاظ میں کہہ دیا کہ کوئی بھی وزیر اعلی بلوچستان بنے قبول ہے لیکن جام کمال قبول نہیں۔تاہم دوسری جانب کچھ اور ہی کہانی سامنے آئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے حکومتی و اتحادی ارکان اسمبلی نے ملاقات کی اور وزیر اعلیٰ پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔
ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل ، صوبائی وزرا اور اتحادی جماعتوں کے اراکین شامل تھے۔ اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ سیاست میں ناراضگی ہوتی رہتی ہے، ہم دوستوں کو منا لیں گے، وہ ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن کو مایوسی ہوگی۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حزب اختلاف کے 16 ارکان نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنے خلاف جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد کو یکسر نظر انداز کر دیا تھا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنےخلاف تحریک عدم اعتماد پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میری جماعت اوراتحادی میرے ساتھ ہیں تواپوزیشن سےفرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ الحمدللہ مجھے عدم اعتماد کی تحریک کی پرواہ نہیں ہے۔پارٹی اور اتحادیوں کے ساتھ نہ ہونے پر مجھے ایوان کا سربراہ ہونے کا حق نہیں ہوگا، جس دن میری جماعت اور اتحادیوں کی اکثریت نے عدم اعتماد کیا تو چلا جاوٴں گا۔


مشہور خبریں۔
بغداد میں عرب سربراہی اجلاس کے حتمی بیان میں ایران امریکہ مذاکرات کی حمایت پر زور دیا گیا ہے
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: بغداد اجلاس کے آخری بیان میں عرب رہنماؤں نے مسئلہ
مئی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، سیاسی و معاشی امور پر تبادلہ خیال
?️ 17 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز
جون
پی ٹی آئی کا پنجاب انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب میں
مارچ
تل ابیب حکومت کے وجود کو برقرار رکھنے کے لیے مغرب کا محتاج
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: مغربی ایشیائی خطے میں صیہونی مجرمانہ حکومت کی طرف سے
اگست
اسیر فلسطینی خاتون کی شہادت
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے اس بات
جولائی
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان شہید
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:صیہونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نوجوان کو
جون
تحریک کے خلاف امریکی پابندیوں پر حماس کا پہلا ردعمل
?️ 25 مئی 2022سچ خبریں: حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ امریکہ جن
مئی
فلسطین کے حامیوں کو مایوس کرنے سے دنیا میں افراتفری پھیلنے کا خطرہ
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے پیر کو کہا کہ غزہ
نومبر