🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی،وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ اقتصادی، سماجی اور امن وامان کی صورتحال پرگفتگو کی گئی جب کہ اس دوران وفاقی حکومت کے بلوچستان کےلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو صوبے کی ترقی کے حوالے سے موجودہ منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے ۔
حکومت کی اولین کوشش ہے کہ بلوچستان کے تمام مسائل کو فوری حل کیا جائے ۔ بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔دریں اثناءوزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے بھی ملاقات کی۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں ملک میں سیکیورٹی کیلئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں سکیورٹی کیلئے اقدامات کی پیشرفت اور افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیا ہے کہ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو عید الفطر کے موقع پر انہیں مبارکباد پیش کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے بالخصوص عید الفطر کے موقع پر ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا۔ دونوں رہنماوں کی ملاقات کے دوران متعلقہ وزارت کے امور پر گفتگو کی گئی ۔وزیراعظم نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو افغان باشندوں کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی دیں۔
مشہور خبریں۔
سعودی بادشاہ کا وزیر اعظم سے شکوہ
🗓️ 27 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ سعودی بادشاہ شاہ سلمان
مئی
امریکی فوجیوں کی خودکشی کرنے کی وجوہات
🗓️ 24 جون 2021سچ خبریں:گیارہ ستمبر2011 کو امریکہ میں ہونے والے حملوں کے بعد سے
جون
کیا ایران کے خلاف صیہونی شرارت میں امریکہ بھی شریک تھا؟
🗓️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں:اسرائیل کے ایران پر حملے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس
اکتوبر
ایران اور پاکستان کا دہشت گرد گروپوں کے خلاف مشترکہ اقدامات کا عزم
🗓️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:ایران اور پاکستان نے دہشت گردی اور دہشت گرد گروپوں کے
نومبر
فلسطینی مجاہدین کی صیہونی فوجی گاڑی پر فائرنگ
🗓️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی مجاہدین نے جنین شہر میں اسرائیلی فوجی گاڑی پر
مارچ
صیہونی بستیوں کے خلاف شوٹنگ آپریشن 16 فلسطینیوں کی گرفتاری
🗓️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:حالیہ چند گھنٹوں میں فلسطینی فورسز نے فائرنگ کی متعدد کارروائیوں
جنوری
مقبوضہ کشمیر میں جموں کے فضائی اڈے پر ڈرون حملے، بھارت میں شدید تہلکہ مچ گیا
🗓️ 28 جون 2021جموں (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں جموں کے فضائی اڈے پر مسلسل
جون
اماراتی کمپنی میں صرف اسرائیلیوں کی ملازمت کے خلاف احتجاج
🗓️ 6 جون 2022سچ خبریں: انٹل انٹرنیشنل نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں
جون