?️
چمن: (سچ خبریں) پاکستان نے پیر کے روز چمن میں افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد کچھ وقت کے لیے کھول کر سیکڑوں افغان مہاجرین کو واپس بھیجا، جو بلوچستان کے مختلف شہروں اور قصبوں میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چمن کے حکام کے مطابق بڑی تعداد میں افغان مہاجرین، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، اپنے وطن واپس جانے کے لیے چمن پہنچے تھے لیکن پاکستانی حکام کی جانب سے پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد سرحد بند کیے جانے اور بابِ دوستی کو بند کر دینے کی وجہ سے وہ سرحد پر پھنس گئے تھے۔
چمن انتظامیہ اور سیکیورٹی حکام نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فیصلہ کیا کہ سرحد کچھ وقت کے لیے کھولی جائے، تاکہ افغان خاندان اپنے ملک واپس جا سکیں۔
ڈپٹی کمشنر چمن حبیب اللہ بنگلزئی نے بتایا کہ ہم نے صرف افغان مہاجرین کے اپنے ملک واپس جانے کے لیے باب دوستی کو سہ پہر تقریباً 3 بجے کھولا، مہاجر خاندانوں کو مکمل عزت و احترام کے ساتھ ان کے وطن واپس بھیجا گیا۔
سرحد ڈھائی گھنٹے تک کھلی رہی اور اس دوران تقریباً 200 افغان خاندان اپنے سامان کے ساتھ افغانستان واپس چلے گئے۔
حبیب اللہ بنگلزئی نے بتایا کہ سرحد تازہ پھل، سبزیوں، درآمد و برآمدی سامان اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ٹرکوں کے لیے بند رہے گی، دیگر ٹرانسپورٹ، پیدل سفر اور پاسپورٹ پر آمدورفت بھی اگلے احکامات تک معطل رہے گی۔
دریں اثنا، سیکڑوں ٹرک اور دیگر گاڑیاں دونوں ممالک کی سرحد پر پھنس گئی ہیں۔
چمن میں لوڈ ہوئے ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں کو ایک پارکنگ ایریا میں منتقل کر دیا گیا ہے، افغان مہاجر خاندان جو اپنے وطن واپس جانے کے منتظر تھے، انہیں کیمپوں میں لے جایا گیا، جہاں مقامی انتظامیہ نے خوراک، پینے کا پانی اور دیگر سہولیات فراہم کیں۔
چمن، قلعہ عبداللہ، بوبندی، بادینی، ژوب اور بارامچہ (ضلع چاغی) کی صورتحال پرسکون رہی اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
بلوچستان کے تمام علاقوں میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز چوکس ہیں۔


مشہور خبریں۔
عراقی انتخابات | سمرائی کے داخلے کے ساتھ انبار میں گرما گرم مقابلہ / بغداد پر الخنجر کی خصوصی توجہ
?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: عراقی ذرائع کا خیال ہے کہ اگرچہ حلبوسی اب بھی
اکتوبر
وزیر دفاع نے آرمی ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کا عندیہ دے دیا
?️ 17 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ
نومبر
صیہونی سربراہ کا صیہونی ریاست کی تباہی کا انتباہ
?️ 10 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم اور ان کی عدالتی اصلاحات کے خلاف صیہونی شہریوں
مارچ
امریکہ کی سعودی عرب کو 3 ارب ڈالر کی اف-15 جنگی طیاروں کی معاونت کی منظوری
?️ 4 فروری 2026امریکہ کی سعودی عرب کو 3 ارب ڈالر کی اف-15 جنگی طیاروں
فروری
4 ووٹ ابھی بھی ہماری جیب میں تھے، 28 ویں ترمیم کیلئے رکھ لئے۔ فیصل واوڈا
?️ 12 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ چار ووٹ
نومبر
اسرائیل کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے: ترجمان دفتر خارجہ
?️ 1 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل
جولائی
سندھ حکومت سیلابی صورتحال پر دن رات نظر رکھے ہوئے ہے۔ شرجیل میمن
?️ 9 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے
ستمبر
ایوارڈ نہ ملنے پر فواد چوہدری کا مایوسی کا اظہار
?️ 10 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ایوارڈ نہ ملنے
فروری