بلوچستان میں وزیر اعظم کی قیادت میں تاریخی  کام ہو رہا ہے: اسد عمر

بھارت اور پاکستان کے تمام مسائل کے حل کے لئے مذاکرات ضروری ہیں:اسد عمر

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تاریخی کام ہو رہا ہے جیسا کام عمران خان کی قیادت میں ہورہا ہے ویسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔ چینی سرمایہ کار ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں۔

اسد عمر نے جنوبی بلوچستان پیکیج کے حوالے سے بریفنگ میں کہا کہ نارتھ فری زون گوادر کے پہلے زون سے 35 گنا زیادہ بڑا انڈسٹریل زون ہے، چینی سرمایہ کاروں نے اس زون میں بھرپور سرمایہ کاری کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں نے ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا بتایا، وزیرِ اعظم نے نومبر میں اس علاقے کے لیے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے دورہ گوادر کے دوران بلوچستان پیکیج کی پیش رفت کا جائزہ لیا، 600 ارب روپے سے زائد کے پیکیج سے 53منصوبے اس سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ نوجوانوں کو انٹرنیٹ کی جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے لئے کُل 1200ارب کے منصوبے ہیں، بلوچستان میں اس پیمانے پر ترقیاتی کام پاکستان کی تاریخ میں پہلے نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام بلوچستان حکومت کی شراکت سے کیا جا رہا ہے، جیسا کام وزیراعظم کی قیادت میں ہورہا ہے ویسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔

مشہور خبریں۔

صدر مملکت نے ملک کی ترقی کو کراچی کی ترقی سے منسلک قرار دیا

🗓️ 11 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملکی ترقی کو

اسرائیل، امریکہ اور مغرب کی بدبو چھپائی نہیں جا سکتی

🗓️ 13 اگست 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 کو غزہ جنگ کے آغاز سے لے

یمن بحران کے خاتمے کے بارے میں بائیڈن کے جھوٹے وعدے

🗓️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی ہفت روزہ دی نیشن رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو

شاباک کے نئے سربراہ کا انتخاب 

🗓️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے اعلان کیا کہ رونین بار

مغربی میڈیا غزہ میں اسرائیل کے جرائم میں شریک

🗓️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:انگریزی ویب سائٹ ماڈل ایسٹ آئی کے مطابق موجودہ جنگ میں

خواہش ہے دوبارہ بھی بولی وڈ میں کام کروں، سجل علی

🗓️ 17 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی فلموں سے قبل بولی وڈ فلم میں کام

جولائی تا نومبر کے دوران ترسیلات زر 10 فیصد گر گئیں

🗓️ 9 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے

شام میں دہشت گردی کی جنگ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام

🗓️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں:   شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے اس بات پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے