بلوچستان میں لاپتہ افراد ایک حقیقت ہیں یہ کوئی افسانہ نہیں ہے، سینیٹر طاہر بزنجو

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) آج ہونے والے ایوان بالا کے اجلاس میں عوامی پارٹی کے سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد ایک حقیقت ہیں یہ کوئی افسانہ نہیں ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ اب ملک گیر مسئلہ بن چکا ہے، جوابی بیانیہ تراشنے کی بجائے ذمہ داران اس مسئلہ کو ہمیشہ کے لیے حل کریں، بلوچستان کے لاپتہ افراد کا مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل ہونا چاہیے۔

اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ چیف جسٹس بلوچ مسئلہ کا نوٹس لیں، بلوچستان میں ڈیتھ سکواڈ ختم کئے جائیں، اسلام آباد میں بلوچوں کو مارا گیا، یہ ریاستی دہشت گردی ہے، حکومت ان سے معافی مانگے، حکومت زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے نمک پاشی کر رہی ہے، چیف جسٹس سے کہتا ہوں کہ کیا بلوچ دھرنے والوں کے لیے عدالت کا دروازہ نہیں کھل سکتا؟

گزشتہ روز مولانا فضل الرحمن پر ہونے والے حملے پر بات کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر مولانا غفور حیدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن پر گزشتہ روز حملہ ہوا، الیکشن کمیشن کو ہم نے ملاقات میں کہا تھا کہ ہم کن حالات میں الیکشن لڑ رہے ہیں، الیکشن کے لیے امن و امان ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سردی ہوتی ہے یہ میں نے اداروں کو بتایا، اس کے باجود ادارے ، عدلیہ الیکشن کرانے پر بضد ہیں، ماضی میں بھی ہم پر حملے ہوئے جو ہم نے برداشت کیے، حکومت نے بتایا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کو خطرہ ہے، جب تھریٹ آتے ہیں تو حملہ آور کی تمام تفصیلات بھی بتاتے ہیں، یا تو ملک دہشت گردوں کے حوالے کر دیں اور کہہ دیں ہم تو شو پیس ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے تھریٹ ہے میں نے بلٹ پروف گاڑی مانگی تو کہا گیا کہ آپ خود لے لیں، میں10 کروڑ کی گاڑی کہاں سے لوں؟

اس بات پر سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، سیکیورٹی کی آڑ میں لوگوں کو انتخابی مہم سے روک رہے ہیں ، تجویز و تائید کنندہ کو اٹھارہے ہیں، کاغذات مسترد کر رہے ہیں تو اس الیکشن کو پھر کوئی الیکشن نہیں کہے گا یہ سیلیکشن ہو گی۔

بعد ازاں سینیٹ میں شہادت اعوان نے اسلام آباد آبی کناروں پر حفاظتی اقدامات کا بل، پاکستان انکوائری کمیشنز ترمیمی بل، مجموعہ فوجداری ترمیمی بل، عبارت عامہ ترمیمی بل ، سروسز ٹریبونل ترمیمی بل اور سول ملازمین ترمیمی بل پیش کیا، اس کے علاوہ ایوان بالا میں انسداد انسانی اسمگلنگ ترمیمی بل بھی پیش کیا گیا، کہدا بابر نے سینیٹ میں نیشنل ایکسی لینس انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا بل، سینٹر ثمینہ نے انسداد انسانی اسمگلنگ ترمیمی بل پیش کیا۔

اس کے علاوہ کابینہ ڈویژن نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کے دور میں اہم ترین شخصیات کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنے کی تفصیلات سینیٹ میں جمع کرادی، دستاویز کے مطابق بلٹ پروف گاڑیاں 14 شخصیات کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے الاٹ کی گئیں، کابینہ ڈویژن کے سینٹرل پول کی جانب سے گاڑیاں الاٹ کی گئی، چیئرمین سینیٹ، راجہ پرویز اشرف، زاہد اکرم درانی کو گاڑیاں الاٹ ہوئی۔

اس میں مزید بتایا گیا ہے کہ سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمن بھی سرکاری بلٹ پروف گاڑی استعمال کررہے ہیں،شہباز شریف کی سفارشات پر مولانا فضل الرحمن کو گاڑی الاٹ کی تھی، چیف الیکشن کمشنر، بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شاہد خاقان عباسی کو بھی بلٹ پروف گاڑیاں الاٹ کی گئیں، سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس مظاہر اکبر نقوی کو بھی بلٹ پروف گاڑی الاٹ کی گئی، سپریم کورٹ آف پاکستان کی درخواست پر سینئر جج کو گاڑی الاٹ کی گئی۔

دستاویز کے مطابق سابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان بھی بلٹ پروف گاڑی استعمال کرتے رہے، رانا ثنا اللہ، سید امین الحق، عطا اللہ تارڑ، سیکریٹری وزارت داخلہ کو بھی بلٹ پروف گاڑی الاٹ کی گئی۔

بعد ازاں سینیٹ اجلاس کل صبح 10٫30 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کا نیویارک کا سفر پہلے سے کہیں زیادہ طویل ہوسکتا ہے:اسرائیلی میڈیا

?️ 15 ستمبر 2025نیتن یاہو کا نیویارک کا سفر پہلے سے کہیں زیادہ طویل ہوسکتا

گروپ 20ممالک مقبوضہ کشمیر میں اجلاس کا بائیکاٹ کریں، سرینگر میں پوسٹر چسپاں

?️ 6 مئی 2023سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی

?️ 10 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ

سپریم کورٹ نے 62 (ون) (ایف) کے تحت سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی ختم کردی

?️ 8 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل

امریکہ نے کرون کی ایمرجنسی میں توسیع کی

?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:   جو بائیڈن نے کورونری دل کی بیماری سے 900,000 امریکیوں

افغانستان میں برطانوی افواج کے جنگی جرائم کے بارے میں جواب مانگتے سوالات

?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:افغانستان میں برطانوی فوجیوں کے ہاتھوں کیے جانے والے جرائم کو

’قابل نفرت عمل‘، دفتر خارجہ کی سوئیڈن کی مسجد کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

?️ 30 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) دفتر خارجہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سوئیڈن کی

صیہونی حکومت کے پہلے تجارتی وفد کی سعودی عرب میں موجودگی

?️ 9 ستمبر 2023سچ خبریں: "I24 نیوز” نیٹ ورک نے دعویٰ کیا ہے کہ صیہونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے