?️
کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کا تعاقب کرتے ہوئے مزید 22 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا، تین دن میں 177 دہشت گرد مارے گئے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز جاری ہیں، گزشتہ رات پیچھا کرتے ہوئے مزید 22 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ 3 روز کے دوران کئے جانے والے آپریشنز میں کم سے کم کل ملا کر 177 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز بشمول انٹیلی جنس ایجنسیز اور پولیس مختلف جگہوں پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کر رہی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مزید نقصانات اور ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ واضح رہے کہ دو روز قبل کوئٹہ، گوادر، پنجگور، مستونگ، نوشکی، دالبندین، خاران، تمپ اور پسنی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کو سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا تھا۔ دہشت گردوں نے ان حملوں میں گوادر کے ایک مزدور گھرانے کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا جس میں ایک عورت اور تین بچے بھی شامل تھے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا تعاقب کیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتی جائے گی، دہشت گرد عورتوں اور بچوں کو استعمال کرتے ہیں، انہیں ڈھال بھی بناتے ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز۔ پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسیز نے بروقت اور موثر کارروائی کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، فتنہ الہندوستان اور انکے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، بلوچستان میں قیام امن کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
علاقائی ممالک کے ساتھ ایران کے بحری اتحاد پر امریکہ کی تشویش
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:ایران اور مغربی ایشیائی خطے کے ممالک کے درمیان بحری اتحاد
جون
حکومت کا تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ
?️ 30 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے تارکین وطن کی اسمگلنگ
جنوری
صیہونی حکومت امدادی کارکنوں اور صحافیوں پر حملے کیوں کرتی ہے؟
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:حماس کے ترجمان نے غزہ میں امدادی کارکنوں اور صحافیوں
مارچ
اسرائیلی وزیر جنگ کی حماس کو ی خوفناک وارننگ
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیل کے وزیر جنگ یسرائیل کاتز نے کہا ہے کہ
اگست
فلسطینی مزاحمت کے سامنے صیہونی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
?️ 12 مئی 2021سچ خبریں:صیہونی انٹلی جنس اور فوجی خدمات کی ایک خفیہ رپورٹ کی
مئی
اسرائیل عراقی مزاحمت سے خوفزدہ کیوں ہے ؟
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اسیویں اجلاس میں، بنجمن
ستمبر
تل ابیب ٹی وی: غزہ شہر پر زمینی اور فضائی حملے شروع ہو جائیں گے
?️ 5 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹیلی ویژن نے آنے والے دنوں میں غزہ شہر
ستمبر
افغان دارالحکومت میں دھماکہ اور فائرنگ
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:افغان خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ کابل میں علمائے
جولائی