?️
بلوچستان:(سچ خبریں) بلوچستان میں فوری ضررویات کی جائزے پر مبنی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سروے میں شامل اضلاع میں مون سون بارشوں اور سیلاب نے ایک لاکھ 17 ہزار 400 ایکڑ یا 43 فیصد فصلوں اور تقریباً 35 ہزار ایکڑ یا 30 فیصد باغات کو نقصان پہنچایا ہے۔
بلوچستان کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اقوام متحدہ کے اداروں کے تعاون سے تیار کی تھی اور گزشتہ روز اقوام متحدہ کے دفترِ رابطہ برائے انسانی امور نے جاری کی۔ رپورٹ کے مطابق فصلوں کو سب سے زیادہ نقصان لسبیلہ، پشین اور جھل مگسی میں ہوا جبکہ باغات سب سے زیادہ قلعہ سیف اللہ، خاران اور پشین میں متاثر ہوئے۔
یہ جائزہ صوبائی حکومت کی درخواست پر ترجیحی بنیادوں پر 10 اضلاع میں کیا گیا، رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب نے فصلوں اور باغات بالخصوص پیاز، ٹماٹر، کپاس، مکئی، دالیں، چارہ انگور، سیب، انار، خوبانی اور کھجور کی پیداوار پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر اوسطاً 15 فیصد کاشتکار گھرانوں نے گھریلو استعمال کے لیے ذخیرہ شدہ اناج کھو دیا، ان میں زیادہ تر کا تعلق خاص طور پر جھل مگسی، قلات اور لسبیلہ سے ہے۔
شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے کھیت سے منڈی تک جانے والی سڑکوں کو پہنچنے والے نقصان کے جائزے کے مطابق سروے میں شامل دیہاتوں میں 51 فیصد سڑکوں کو شدید نقصان، 34 فیصد کو درمیانہ نقصان، 8 فیصد کو معمولی نقصان اور 7 فیصد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، جھل مگسی، کچھی اور قلعہ سیف اللہ میں مبینہ طور پر کھیت سے منڈی جانے والی سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا، علاوہ ازیں شاہراہوں کو پہنچنے والے نقصان سے فوڈ سپلائی چین میں خلل پڑ رہا ہے اور مقامی بازاروں میں خوراک کی قلت پیدا ہو رہی ہے۔
آبپاشی کے بنیادی انفرااسٹرکچر کے حوالے سے سروے کیے گئے دیہاتوں میں 40 فیصد کو شدید نقصان، 30 فیصد کو درمیانے درجے کا نقصان، 7 فیصد کو معمولی یا کوئی نقصان نہیں پہنچا جبکہ 15 فیصد دیہات میں آبپاشی کا بنیادی انفرااسٹرکچر دستیاب نہیں تھا، سروے کیے گئے اضلاع میں آبپاشی کے بنیادی انفرااسٹرکچر کو نقصان زیادہ تر جھل مگسی، لسبیلہ اور نوشکی میں رپورٹ کیا گیا۔
ان تباہ کاریوں کے سبب مویشیوں کو بے پناہ نقصانات کے علاوہ جانوروں کی بیماریوں اور اموات کا خطرہ بھی بڑھ رہا ہے، مجموعی طور پر سروے میں شامل دیہات میں 56 ہزار 530 گھرانے (تقریباً 50 فیصد) مویشی پالتے ہیں، ان میں سے زیادہ تر کا تعلق جھل مگسی، قلات، خاران، پشین اور لسبیلہ سے ہے، مردہ یا گمشدہ مویشی والے گھرانوں میں سے زیادہ تر کا تعلق بھی جھل مگسی، لسبیلہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور خضدار سے ہے۔
فارمز سے مارکیٹ جانے والی سڑکوں اور بین الاضلاعی شاہراہوں کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے مویشیوں کے لیے درکار سامان کی ترسیل بھی متاثر ہوئی ہے، مویشی منڈیوں میں چارے/فیڈ کے اسٹاک کی کمی بھی ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔
تقریباً 73 فیصد متاثرہ گھرانوں کے پاس بازاروں سے خوراک خریدنے کے لیے ناکافی وسائل ہیں، رپورٹ کے مطابق خوراک کی خریداری کے لیے ناکافی وسائل کے حامل سب سے زیادہ گھرانے لسبیلہ میں (84 فیصد) اور جھل مگسی میں (82 فیصد) ہیں۔
یہاں موجود گھرانوں کے پاس اپنے استعمال کے لیے اوسطاً 13 روزکے کھانے کا ذخیرہ ہوتا ہے، تاہم متاثرہ اضلاع میں سے چمن میں (5 روز)، لسبیلہ میں (7 روز) اور کچھی میں (7 روز) موجود گھرانوں کے پاس خوراک کا ذخیرہ سب سے کم ہے۔


مشہور خبریں۔
علیزہ سلطان کی فوری طور پر اداکاری شروع نہ کرنے کی تصدیق
?️ 24 جنوری 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکار فیروز خان سے طلاق کے بعد گزشتہ ماہ
جنوری
پاکستان اور آئی ایم ایف کے اقتصادی جائزہ مذاکرات کا اگلا راؤنڈ واشنگٹن میں ہوگا۔ ذرائع
?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور آئی ایم ایف کے اقتصادی جائزہ
اکتوبر
عسکریت پسندوں کو اکتوبر میں 10 سال کے دوران سب سے زیادہ جانی نقصان کا سامنا
?️ 1 نومبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک کے
نومبر
"مرنے والوں کے خلاف تشدد”، صیہونی حکومت کا نیا جرم؛ ’’بیسن فیاض‘‘ زندہ ہے
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: فلسطینیوں کا دکھ صرف بمباری تک ہی محدود نہیں ہے
ستمبر
دہشت گردی اور پاکستانی عوام کی ختم نہ ہونے والی پریشانیاں
?️ 3 فروری 2023سچ خبریں:پشاور میں پیش آئے دل دہلا دینے والے واقعے نے جہاں
فروری
ٹرمپ کی اردن کو داعش اور شام جیسے انجام کی دھمکی !
?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:ایک سیاسی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر
فروری
پی ایم ڈی سی نے میڈیکل طلبہ کیلئے اہلیت کے معیار کو 50 فیصد تک کم کردیا
?️ 21 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی
مئی
انسان کو دوسری شادی کرنے کا حق ہے: عائشہ عُمر
?️ 3 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عُمر نے کہا ہے کہ
جولائی