?️
کوئٹہ (سچ خبریں) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بلوچستان کے علاقے درخشاں اور بارکھان میں کامیاب آپریشنز کے دوران 14 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مقابلے کے دوران سی ٹی ڈی کے تین اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک مبینہ دہشت گردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب سی ٹی ڈی نے بارکھان میں انیٹلی جنس بیسڈ کارروائی کی جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
انڈرسی کیبلز امریکی جاسوسی کا ذریعہ کیسے بنتی ہیں؟
?️ 22 مئی 2025 سچ خبریں:انڈر سی فائبر آپٹک کیبلز دنیا کی ڈیجیٹل معیشت کی
مئی
نیٹو یوکرین کی جنگ میں شامل ہے:روس
?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:کریملن کے ترجمان نے یوکرین کی جنگ میں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی
اکتوبر
اپوزیشن جماعتیں انتشار پھیلا کر ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہیں: بزدار
?️ 27 جون 2021لاہور ( سچ خبریں) پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا
جون
ٹویٹر کے ہفتے بھر کے عدم استحکام کا خاتمہ
?️ 5 نومبر 2022سچ خبریںٹویٹر سوشل نیٹ ورک نئے مالک ایلون مسک کے انتظامی دور
نومبر
آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایران کی تجویز کے بارے میں وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ
?️ 26 جون 2026سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ایرانی عہدیداروں اور ثالثوں
جون
پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملہ بڑی سطح پر دہشت گردی ہے: لوکاشینکو
?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں: بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے
دسمبر
اپنے تیل اور گیس کی لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے:یمنی وزیر دفاع
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر دفاع نے اس بات
ستمبر
"میڈلین” جہاز پر سویڈش کارکن: ہمیں اسرائیل نے بین الاقوامی پانیوں میں اغوا کیا تھا
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: معروف سویڈش کارکن گریٹا تھنبرگ نے صحافیوں کے سامنے انکشاف
جون