بلوچستان میں دو فوجی اہلکار شہید ہو گئے

بلوچستان

?️

بلوچستان (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو فوجی اہلکار شہید ہو گئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے اجری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے تربت کے گردونواح میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر علاقے میں خفیہ آپریشن کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گھیرے جانے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، فائرنگ کے تبادلے میں دو سپاہی ضلع سرگودھا کے رہائشی رمضان اور ضلع سوابی کے لانس نائیک لیاقت اقبال نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایک اور واقعے میں لکی مروت ضلع سے تعلق رکھنے والے سپاہی انعام اللہ نے دہشت گردوں کی جانب سے راستے پر نصب کیے گئے دیسی ساختہ بم کو ہٹاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں جن کا مقصد بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے۔

رواں سال جون میں ہوشاب میں واٹر ٹینکر پر دہشت گردوں کے حملے میں فرنٹیئر کور کے ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا تھا۔اس سے قبل فروری میں ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب کے قریب دہشت گردوں نے ایف سی کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں سیکیورٹی فورسز کا ایک سپاہی شہید ہوگیا تھا۔

مشہور خبریں۔

اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، غزہ صورتحال پر گفتگو

?️ 11 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا

حزب اللہ نے کیسے صہیونی فوجیوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے:الجزیرہ

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ کی جانب سے اپنے ہتھیاروں کی طاقت اور نشانے

بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی

?️ 1 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف مرکزی رہنماء سینیٹر حامد خان نے

بھارت کا نیا وزیراعظم کون ہو گا؟

?️ 5 جون 2024سچ خبریں: بھارت کے الیکشن کمیشن نے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (NDA) کی

نیا ایٹمی معاہدہ میز پر ہے:وائٹ ہاؤس

?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا کہ "نیا ایٹمی معاہدہ میز پر

حماس کی شاباک کے سربراہ کو قتل کی دھمکی:صیہونی میڈیا

?️ 20 مئی 2023صیہونی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک

دھمکی سے مذاکرات تک

?️ 30 مارچ 2026سچ خبریں: امریکی صدر نے ایران کے خلاف اپنے سابقہ الزامات اور

امریکہ نے افغانستان میں منشیات کی پیداور میں پچاس گنا اضافہ کیا:ایرانی جنرل

?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:فوجی امور میں آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر اعلی میجر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے