بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، 462 نئے کیسز رپورٹ

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) ایڈز کنٹرول پروگرام کے صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ذوالفقار بلوچ نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں ایچ آئی وی کے 462 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 2823 ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ڈاکٹر ذوالفقار بلوچ نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ صوبے کے 6 اضلاع کو اس بیماری کے لیے ہائی رسک علاقوں کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔

یکم دسمبر کو عالمی سطح پر ایڈز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، ڈاکٹر بلوچ نے ایچ آئی وی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایڈز مدافعتی نظام کو کمزور کرتا ہے اور جسم کو جان لیوا انفیکشن کا شکار بناتا ہے، بروقت علاج کے بغیر یہ بیماری مہلک ثابت ہوسکتی ہے۔

ڈاکٹر ذوالفقار بلوچ نے انکشاف کیا کہ کوئٹہ میں سب سے زیادہ رجسٹرڈ کیسز ہیں، اس کے بعد تربت، حب، لورالائی اور نصیر آباد کا نمبر آتا ہے جب کہ جن ہائی رسک اضلاع کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں کوئٹہ، گوادر، تربت، ژوب، شیرانی اور نصیر آباد شامل ہیں۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ صوبے میں کیسز کی اصل تعداد 7 ہزار سے 9 ہزار کے درمیان ہوسکتی ہے جو موجودہ رجسٹرڈ اعداد و شمار سے کافی زیادہ ہے۔

کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد سے نمٹنے کے لیے صوبائی ایڈز کنٹرول پروگرام خضدار، ژوب، خاران اور سبی میں علاج کے مراکز قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کا مقصد مریضوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال اور علاج تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔

ڈاکٹر بلوچ نے یہ بھی بتایا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں ایچ آئی وی ٹیسٹنگ کٹس دستیاب ہیں اور گزشتہ سال ایک لاکھ سے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی۔ ضلع اور سینٹرل جیل دونوں میں ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بروقت تشخیص اور علاج کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی، مزید 4 نوجوانوں کو شہید کردیا

?️ 10 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی

یہ شام یا عراق نہیں ،سعودی عرب ہے

?️ 27 جنوری 2021سچ خبریں:ایک ٹویٹر کارکن نے سعودی عرب کی کچی آبادیوں اور ٹوٹے

جوزف عون کی جانب سے  لبنان میں ایک نئے بین الاقوامی اتحاد کی تشکیل کا خیرمقدم 

?️ 26 جون 2026سچ خبریں:  لبنان کے صدر عون نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون

جرمنی تک طوفان الاقصیٰ کے جھٹکے

?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں: جرمن چانسلر نے ایک پیغام شائع کرکے فلسطینی مزاحمت کے

اسرائیلی فوج کی ہلاکتوں میں غیر معمولی اضافہ

?️ 11 اپریل 2024صیہونی وزارت جنگ کی طرف سے اعلان کردہ سرکاری اعدادوشمار بتاتے ہیں

امریکی دباؤ چین کے عروج کو نہیں روک سکے گا: بیجنگ

?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 اپریل سے چین کے خلاف

نیتن یاہو کے فلادلفیا کوریڈور کے دعووں پر عرب ممالک کا شدید ردعمل

?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: عرب ممالک نے نیتن یاہو کے فلادلفیا کوریڈور سے متعلق

حزب اللہ کی میزائل طاقت زیادہ ہے یا یورپی ممالک کی؛ صیہونی میڈیا کا اعتراف

?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: صہیونی ماہرین اور تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ حزب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے