بلوچستان عوامی پارٹی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر تقسیم

?️

اسلام آباد ( سچ خبریں )وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت کی اتحادی جماعتوں میں سے بلوچستان عوامی پارٹی  اندر سے تقسیم نظر آتی ہےکیونکہ ذرائع کے مطابق پارٹی کی اکثریت پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہے‘ حکومت سے ناراض بعض ارکان اپوزیشن میں جانے کا مشورہ دے رہے ہیں‘ اتحادی جماعت آخری وقت میں فیصلہ کرے گی۔

صحافی نعیم اشرف بٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کو فیصلہ کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے کیوں کہ بی اے پی میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق متضاد آراء پائی جاتی ہیں جہاں پارٹی کی اکثریت پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہے اور اس کی سب سے زیادہ حامی وفاقی وزیر زبیدہ جلال ہیں تاہم بی اے پی کے بعض ارکان ایسے بھی ہیں جو حکومت سے ناراض ہیں اور وہ اپوزیشن مین شامل ہونے کا مشورہ دے رہے ہیں تاہم حتمی فیصلے تک رائے تبدیل ہوسکتی ہے اور اتحادی جماعت آخری وقت میں فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پارٹی میں اختلاف کی وجہ سے مزید انتظار کیا جرہا ہے اور معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں جب کہ 28 مارچ کو چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے عدالت کے فیصلے کا بھی انتظار ہے، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ دوسری طرف حکومتی اتحاد میں شامل ایک اور جماعت ایم کیو ایم کے اپوزیشن کے ساتھ معاملات طے پانے کی اطلاعات آئی ہیں ، اس سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کا وفد سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے لیے زرداری ہاؤس اسلام پہنچا ، جہاں ایم کیو ایم کے وفد کو زرداری ہاؤس کی گاڑیوں میں لایا گیا ، ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں خالد مقبول صدیقی،عامر خان، امین الحق اور دیگر رہنما شامل تھے۔

میڈیا رپورٹس کہتی ہیں کہ ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجو دتھے ، اس موقع پر ایم کیو ایم نے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کروا دی ہے تاہم ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے طے شدہ امور کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ معاملات کو تحریری شکل دی جا رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

آئی جی پنجاب اپنی ہی فورس کی تذلیل اور تشدد پر ایک ایف آئی آر نہیں کٹوا سکے، حماد اظہر

?️ 13 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر نے کہا ہے

بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جارہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔ عطا تارڑ

?️ 16 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ

مشہور بالی ووڈ اداکارہ کی مسلمان سے شادی ؛اہلخانہ کا ردعمل

?️ 20 جون 2024بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی مسلمان لڑکے سے شادی پر خاندان

ملک بھر میں حکومت کی جانب سے ہائی الرٹ جاری

?️ 11 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں)دہشتگردی کے پیش نظر حکومت نے ملک بھر میں ہائی

قانون کے تحت دوہری شہریت والوں کو سیاسی جماعتوں کو فنڈ دینے کی اجازت ہے:پی ٹی آئی وکیل

?️ 19 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پی ٹی آئی کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کی

افغان حکومت اور مقامی جنگجو کے مابین شدید تناؤ، خطرناک خونی جھڑپوں کا آغاز ہوگیا

?️ 24 مارچ 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں حکومت اور مقامی جنگو کے مابین شدید

سکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں کارروائی، 4 دہشت گرد جہنم واصل

?️ 5 جون 2025کوئٹہ (سچ خبریں) کوئٹہ کے علاقے ہرنائی میں سنجاوی روڈ پر طور

عراق کے خلاف امریکی جنگ کی برسی؛ جنگ اور دہشت گردی کو ہوا دینے کی پالیسی کا تسلسل

?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:عراق میں جنگ کی سالگرہ کے موقع پر امریکہ صیہونی حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے