?️
بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع دکی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک اور 2 گرفتار کرلیے گئے۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹرسروسز پبلک ریلیشنز( آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی میں فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، اس دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے دو دہشت گرد ہلاک کردیے گئے جبکہ دو کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شجاعت و مہارت سے دشمن کو شکست دی، سیکیورٹی فورسز سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خود کش حملے کی کوشش میں 13 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئ تھے، جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 14 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میر علی میں فورسز کے قافلے پر بھارتی اسپانسرڈ خارجی دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا ، بھارت کی منصوبہ بندی اور سرپرستی میں فتنہ الخوارج نے قافلے کو نشانہ بنایا تھا۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے قومی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا
?️ 25 اکتوبر 2021جدہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں
اکتوبر
صیہونی کابینہ کے استعفے کے لیے 6000 صہیونیوں کا مظاہرہ
?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:بینجمن نیتن یاہو اور ان کے ہزاروں حامیوں نے احتجاج کیا
اپریل
شام کے لیے دو آپشن
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: شامی مسلح گروہ اتوار کی صبح دمشق میں داخل ہوئے
دسمبر
صہیونی میڈیا کی غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کے بارے میں نئی تفصیلات
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تل ابیب کی جانب سے غزہ جنگ بندی
دسمبر
امریکہ دنیا کے لئے سب سے بڑا خطرہ : چین
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں: روس میں چینی سفارت خانے نے اعلان کیا کہ امریکی
فروری
فلسطین لبریشن کی اسرائیل کو شدید دھمکی
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: عوامی فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین کے ترجمان مہر الطاہر
جولائی
اسرائیل نے شہر غزہ کو خطرناک جنگی زون قرار دے دیا
?️ 29 اگست 2025اسرائیل نے شہر غزہ کو خطرناک جنگی زون قرار دے دیا اسرائیلی
اگست
دیر الزور کے مضافات میں داعش دوبارہ میدان میں؛ الجولانی کے دہشت گردوں کے ساتھ ممکنہ ہم آہنگی
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں:بشار الاسد حکومت کے زوال کے بعد، داعش کے عناصر دیر
دسمبر