?️
کوئٹہ (سچ خبریں) ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ صوبے میں آپریشن اور اہلکاروں کی شہادتوں کے متعلق رپورٹ جاری کردی۔
کوئٹہ میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ رواں برس بلوچستان میں 78 ہزار آئی بی اوز کیے گئے، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں 707 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ اُنہوں نے کہا کہ کارروائیوں میں 202 سکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید اور 280 شہری جاں بحق ہوئے، خاران میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار کیے گئے، گزشتہ برس کی نسبت رواں برس بہتر حکمت عملی کے ذریعے سکیورٹی فورسز پر حملے کم ہوئے۔
ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے عام عوام پر حملے شروع کیے گئے، رواں برس کی سب سے بڑی کامیابی امریکہ کی جانب سے بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جانا ہے،دیگر ملکوں میں بیٹھ کر پاکستان پر دہشت گردی کرنے والوں کے خلاف انٹر پول کے ذریعے کارروائیاں کی جائیں گی۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ نے کہا کہ اکتوبر میں ایس ایچ او خاران کو شہید کیا گیا، دہشت گرد ایس ایچ او کو اغوا کر کے ساتھ لے جانا چاہتے تھے، مزاحمت پر اِسے شہید کر دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ایس ایچ او کو اغوا کر کے پروپیگنڈا کرنا چاہتے تھے، اس دہشت گرد گروپ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔


مشہور خبریں۔
یمن کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ
?️ 22 جولائی 2025یمن کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ
جولائی
جولانی کی امریکی ایلچی سے ملاقات، ٹرمپ کے اسرائیل کو تنبیہ کے پس منظر میں
?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں: دمشق میں پیر کے روز سوریائی وزیر خارجہ احمد الشرع اور
دسمبر
مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی اوپن جیل بن چکا ہے: وزیر خارجہ
?️ 6 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے
فروری
کشمیری پیر کو ”یوم شہدائے جموں “منائیں گے۔
?️ 4 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں
نومبر
منیبہ مزاری اقوام متحدہ کی ’پائیدار ترقی کے اہداف‘ کی وکیل مقرر
?️ 29 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سماجی کارکن اور اقوام متحدہ ویمن کی نیشنل
اگست
ٹرمپ اور دنیا کے ساتھ تجارتی جنگ؛ اہداف اور نتائج
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ میں درآمد کی جانے والی اشیاء پر باہمی محصولات
اپریل
امریکہ نائن الیون حملوں کے بعد اپنے مقاصد میں ناکام رہا ہے: جارج ٹاؤن یونیورسٹی کی پروفیسر
?️ 11 ستمبر 2021سچ خبریں:جارج ٹاؤن یونیورسٹی کی پروفیسر نے وائٹ ہاؤس کے ذریعہ دہشت
ستمبر
ٹیکنالوجی کی دنیا میں کون سا انقلاب آنے والا ہے؟
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: کمپیوٹنگ کی دنیا میں ڈی این اے کمپیوٹر ایک ایسی
ستمبر