?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) کوئٹہ اور ڈیرہ مراد جمالی میں ہفتہ کو 7 دھماکوں نے شہروں کو ہلا کر رکھ دیا، ایک دھماکے میں صوبائی دارالحکومت کے قریب ریلوے ٹریک کا حصہ تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں ملک کے دیگر حصوں کے لیے ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پہلا دھماکا قمبرانی روڈ پر پولیس چیک پوسٹ کے قریب اس وقت ہوا جب نامعلوم حملہ آوروں نے دستی بم پھینکا، دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق کچھ دیر بعد اسی سڑک پر دوسرا دھماکا اس وقت ہوا جب مسلح افراد نے ایک موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کو اُس وقت دھماکے سے اڑا دیا جب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی گاڑی بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں کو پہلے دھماکے کے مقام پر لے جا رہی تھی۔
ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) آصف خان نے بتایا کہ شرپسندوں نے موٹر سائیکل پر آئی ای ڈی نصب کر رکھی تھی جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اس وقت دھماکے سے اُڑایا گیا جب سی ٹی ڈی کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔
ان کے مطابق سی ٹی ڈی کی گاڑی دھماکے سے محفوظ رہی اور دونوں دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایس ایس پی آصف خان نے بتایا کہ شام کے وقت بھی مزید دو دھماکے رپورٹ ہوئے، ایک دھماکا لوہر کریز کے قریب ریلوے ٹریک پر ہوا، جس سے مین لائن کا حصہ تباہ ہوگیا جو کوئٹہ کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑتی ہے۔
پولیس کے مطابق ٹریک پر نصب آئی ای ڈی کو اس وقت دھماکے سے اُڑایا گیا جب ایک ٹرین کوئٹہ پہنچنے والی تھی، ایک اہلکار نے بتایا کہ ٹریک کا تقریباً ڈیڑھ فٹ حصہ دھماکے میں اڑ گیا، ریلوے ٹریفک معطل کر کے مرمت کا کام شروع کر دیا گیا۔
ایک اور واقعے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے منظور شہید پولیس اسٹیشن پر دستی بم پھینکا، جو پھٹ نہ سکا، بعد میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اسے ناکارہ بنا دیا۔
اسی شام کیچی بیگ کے علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس کی گشتی پارٹی پر بھی دستی بم پھینکا، تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ادھر ڈیرہ مراد جمالی میں ڈی سی چوک پر مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی کو دستی بم سے نشانہ بنایا، تاہم خوش قسمتی سے یہ بم بھی نہیں پھٹا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اسے ناکارہ بنا دیا، پولیس کے مطابق حملے کے وقت گاڑی معمول کی گشت پر تھی۔
رات گئے ایک اور واقعے میں نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ کے سریاب علاقے میں ایک تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کیا، پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل سواروں نے کیمپ پر دستی بم پھینکا، جس سے مشینری کو نقصان پہنچا اور ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا، جسے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مذکورہ کمپنی سریاب روڈ کی تعمیر پر کام کر رہی ہے، تاحال کسی گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔


مشہور خبریں۔
پوپ نے مشرق وسطیٰ کی جنگ کو انسانیت کی ’ذلت‘ قرار دیا
?️ 22 مارچ 2026سچ خبریں: کیتھولک دنیا کے سربراہ پوپ لیو ۱۴ نے مشرق وسطیٰ
مارچ
موجودہ دور کے ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری قوم کا متحد ہونا ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل
?️ 2 اگست 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ
اگست
صیہونی رہنماؤں اور نیتن یاہو کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی قیدیوں اور
اکتوبر
خیبرپختونخوا میں طوفان اور بارش نے تباہی مچادی، 5 افراد ہلاک
?️ 29 مئی 2025پشاور (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں طوفان اور موسلادھار بارش
مئی
سعودی کرسمس / یمنیوں کے لیے 2021 کا المناک اختتام
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:عالمی میڈیا نے کرسمس کی تقریبات کو سعودی اصلاحات کے لیے
دسمبر
عدالت پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ فیصلہ نہیں کر رہی، یکطرفہ فیصلہ کیسے دے سکتے ہیں؟چیف جسٹس
?️ 6 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عدالت
اپریل
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی کے مقدمے میں تحریک انصاف سزا یافتہ 4 کارکنوں کوبری کردیا
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی کے مقدمے
جولائی
گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو شکست ہو گئی
?️ 9 اگست 2021بلتستان(سچ خبریں) گلگت بلتستان اسمبلی کے نگر کے حلقے میں ہونے والے
اگست