کوئٹہ (سچ خبریں ) صوبہ بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں سابق وزیر داخلہ بلوچستان سینیٹر سرفراز بگٹی کے کزن بھی شامل ہیں۔واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو پبلک ویلفیئر ہسپتال سوئی منتقل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے مٹ موندرانی سولر بور کے قریب پیش آیا ، جس کے حوالے سے لیویز حکام نے بتایا کہ بارودی سرنگ کے اس دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سینیٹر سرفراز بگٹی کے کزن بھی شامل ہیں جب کہ واقعے میں لیویز اہلکار سمیت 8 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ۔
بتایا گیا ہے کہ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو پبلک ویلفیئر ہسپتال سوئی منتقل کردیا گیا جب کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے امن فورس کے رضا کاروں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ، وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ امن دشمنوں نے ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی کی ، دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔
گزشتہ روزبلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 10 جوان شہید ہوگئے تھے ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے ایک افسوسناک خبر دی گئی ، جس میں آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 25 اور 26 جنوری کی درمیانی شب کیچ کے علاقے میں دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 10 جوان جام شہادت نوش کر گئے، اس دوران جوابی کاروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ، چیک پوسٹ حملے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار بھی کیے گئے جب کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے ، مسلح افواج دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، ہر قیمت پر دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں قابضین کے لئے واپسی کا کوئی راستہ نہیں
دسمبر
عمر سرفراز چیمہ کے کیس کو آئندہ ہفتے عمران خان کے کیس کے ساتھ سنا جائیگا، چیف جسٹس
اپریل
گیس کی قیمتوں میں 54 فیصد تک اضافے کا خدشہ
اکتوبر
کے الیکٹرک صارفین پر 12 ماہ کیلئے 1.52 روپے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد
نومبر
شہر رفح کی ناگفتہ بہ حالت
مئی
آزادی اظہار رائے کے امریکی کھوکھلے نعروں کا ایک اور ثبوت:سید حسن نصراللہ
جون
21 ملین سے زائد زائرین کی کربلا میں موجودگی
ستمبر
عام انتخابات: انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت
جنوری