?️
اسلام آباد(سچ خبریں)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج رات لندن روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ قائد ن لیگ نواز شریف سے ملاقات کریں گے اور اختلافی معاملات پر بات کریں گے۔
شہبازشریف کے وزیر اعظم بننے کے نو دن بعد وفاقی کابینہ نے حلف اُٹھالیا ہے تاہم بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزراکی تقریب حلف برداری میں شرکت کی لیکن حلف نہیں اُٹھایا۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ پیپلزپارٹی صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ اورگورنر پنجاب کے عہدے لینا چاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق اختلافی معاملات پر وزیراعظم شہباز شریف نے ہاتھ اٹھا لیے ہیں اور بلاول کو نواز شریف سے براہ راست بات کرنےکا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری لندن میں قائد ن لیگ میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے اوراختلافی معاملات پر بات کریں گے، بلاول بھٹو کا لندن سے واپسی پر وزیر خارجہ کا حلف اٹھانےکا امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ پیپلزپارٹی صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ اورگورنر پنجاب کے عہدے لینا چاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق اختلافی معاملات پر وزیراعظم شہباز شریف نے ہاتھ اٹھا لیے ہیں اور بلاول کو نواز شریف سے براہ راست بات کرنےکا مشورہ دیا ہے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ وزارت خارجہ کے معاملے پر ن لیگ سے کوئی ڈیڈ لاک نہیں، بلاول بھٹو اے این پی،بی این پی اور محسن داوڑ کو وزارت ملنے کے بعد حلف اٹھانا چاہتے ہیں۔
اعلامیےکے مطابق بلاول بھٹو اتحادی حکومت کے قیام پر نواز شریف کو مبارک باد دینے جا رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
داعش نے روس میں ہونے والے مہلک حملے کی ذمہ داری قبول کی
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:داعش دہشت گرد گروہ نے اس گروپ کے سرکاری میڈیا کے
مارچ
صارفین کو بجلی کے ترسیلی نقصانات سے بچانے کیلئے 151 ارب روپے کی سبسڈی
?️ 13 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے
جون
پاکستانی اور مراکش کے حکام کا کشتی حادثے میں ملوث متعدد ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ
?️ 25 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور مراکش کے حکام نے موریطانیہ میں
جنوری
سندھ کی وجہ سے بلوچستان کو پانی کی قلت کا سامناہے
?️ 9 جون 2021کوئٹہ(سچ خبریں) ترجمان حکومت بلوچستان نے ایک بیان میں کہا کہ سندھ
جون
سعد رفیق کا اہلِ لاہور کو پشاور و کراچی دیکھ کر آنے کا مشورہ
?️ 24 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اور ن لیگی رہنما خواجہ سعد
اگست
چین یوکرین کی جنگ پر جلد ہی پوزیشن لے گا
?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کے مرکزی دفتر کے ڈائریکٹر نے مستقبل
فروری
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے ایک سال بعد امریکی خفیہ سرویس کی ناکامی پر سوالات
?️ 13 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی خفیہ سرویس نے پنسیلوانیا میں ٹرمپ کے انتخابی اجتماع
جولائی
2023 میں تیسری عالمی جنگ کا امکان
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے 2023 میں تیسری جنگ عظیم کے آغاز
جنوری