?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میںاہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا بل گیٹس نے پولیو کیخلاف پاکستانی کاوشوں کو سراہا۔وزیر اعظم نے بھی کہا کہ پولیو کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم میڈیا آفس کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران پاکستان کو فنانشل فاؤنڈیشن کی سروسز کی فراہمی پر بات چیت کی۔
دونوں شخصیات نے ملک میں پولیو کی تازہ ترین صورتحال اور پاکستان میں پولیو ویکسین کی تیاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں پولیو کی صورتحال سے آگاہ کیا اور پولیو کیسز میں تیزی سے کمی پر بھی آگاہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے جس پر بل گیٹس نے کہا کہ فاؤنڈیشن پاکستان کو پولیو کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے افغانستان کے نظام صحت پر بھی تبادلہ خیال کیا اورافغانستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے مہم دوبارہ شروع کئے جانے پر غور و خوص کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کی آدھی سے زائد آبادی غربت کی لکیر سےنیچے زندگی بسر کررہی ہے، افغان عوام کو فوری طور پر معاشی مدد کی ضرورت ہے، وزیراعظم نے بل گیٹس سے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر افغان عوام کی معاشی مدد کی درخواست کی۔
اپنی گفتگو میں بل گیٹس نے پاکستان بھر میں ویکسین پروگرام تسلسل سے جاری رکھنے پر مبارکباد پیش کی، وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان احساس پروگرام پر بھی بات چیت کی گئی، بل گیٹس نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کے لیے ایران کے خلاف آپشنز محدود اور مہنگے ہیں: ماہرین اقتصاد
?️ 28 جولائی 2026سچ خبریں: دی اکانومسٹ میگزین نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے
جولائی
صیہونی مزاحمتی تحریک سے کیوں ڈرتے ہیں؟
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی فوج نے طوفان الاقصیٰ کی لڑائی میں اس حکومت
اکتوبر
بھارت کی فلمی دنیا حقیقت سے دور ہے، مئی کی جنگ نے سب واضح کر دیا، جمال شاہ
?️ 1 دسمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار و ہدایتکار جمال شاہ نے کہا کہ
دسمبر
امریکی حکام ہر روز کیوں اسرائیل دوڑے چلے آتے ہیں؟
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ پیر کی شب صہیونی حکام سے ملاقات
جنوری
ایران نے ہماری قوت مدافعت کو کمزور کر دیا ہے؛ صیہونی ٹیلی ویژن کا اعتراف
?️ 9 جون 2026سچ خبریں:صہیونی حکومت کے ٹیلی ویژن نے ایران کی اس صلاحیت کا
جون
غزہ تنازعے نے فلسطینی عوام کے لیے تباہ کن نتائج مرتب کیے ہیں.اسحاق ڈار
?️ 18 فروری 2025نیویارک: (سچ خبریں) پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیو یارک میں
فروری
صہیونیوں کا مقبوضہ علاقوں میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ
?️ 22 فروری 2026 سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں سیکڑوں صہیونیوں نے گزشتہ رات تل ابیب
فروری
بیروت کے نواحی علاقوں پر صہیونی فوج کے حملوں کی تیسری لہر
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوب میں ضاحیہ کے علاقے
اکتوبر