?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میںاہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا بل گیٹس نے پولیو کیخلاف پاکستانی کاوشوں کو سراہا۔وزیر اعظم نے بھی کہا کہ پولیو کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم میڈیا آفس کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران پاکستان کو فنانشل فاؤنڈیشن کی سروسز کی فراہمی پر بات چیت کی۔
دونوں شخصیات نے ملک میں پولیو کی تازہ ترین صورتحال اور پاکستان میں پولیو ویکسین کی تیاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں پولیو کی صورتحال سے آگاہ کیا اور پولیو کیسز میں تیزی سے کمی پر بھی آگاہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے جس پر بل گیٹس نے کہا کہ فاؤنڈیشن پاکستان کو پولیو کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے افغانستان کے نظام صحت پر بھی تبادلہ خیال کیا اورافغانستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے مہم دوبارہ شروع کئے جانے پر غور و خوص کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کی آدھی سے زائد آبادی غربت کی لکیر سےنیچے زندگی بسر کررہی ہے، افغان عوام کو فوری طور پر معاشی مدد کی ضرورت ہے، وزیراعظم نے بل گیٹس سے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر افغان عوام کی معاشی مدد کی درخواست کی۔
اپنی گفتگو میں بل گیٹس نے پاکستان بھر میں ویکسین پروگرام تسلسل سے جاری رکھنے پر مبارکباد پیش کی، وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان احساس پروگرام پر بھی بات چیت کی گئی، بل گیٹس نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا۔


مشہور خبریں۔
مصر کی جانب سے عرب ملٹری فورس بنانے کی تجویز پر تل ابیب کی تشویش
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست میں اپوزیشن جماعت کے رہنما یائیر لاپید نے
ستمبر
سیاسی ٹرائل آمرانہ حکومتوں کیلئے طاقتور عدالتی ہتھیار کا کام کرتے ہیں، جسٹس منصور
?️ 27 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے
نومبر
شام کے خلاف صیہونی جارحیت
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ پچھلے چند گھنٹوں کے
دسمبر
افغانستان میں انسانی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے:روس
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کے انسانی حقوق کے کمشنر نے کہا کہ
دسمبر
عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی جیل میں سماعت روکنے کا حکم
?️ 14 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کے ٹرائل
نومبر
کرپشن کے خلاف بولنے کی وجہ سے حلیم عادل کو سزا دی جا رہی ہے: شبلی فراز
?️ 22 مارچ 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹر شبلی فراز نے حلیم عادل کی حمایت کرتے
مارچ
روس یوکرین تنازع میں ایٹمی جنگ کا خطرہ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ روس اور
مارچ
کیا آسٹریلیا میں فلسطین کے حامی صیہونی ریاست کے ساتھ تجارتی معاہدہ منسوخ کرا سکیں گے؟
?️ 24 ستمبر 2025 سچ خبریں:غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف آسٹریلیا میں وسیع
ستمبر