بغاوت پر اکسانے کا کیس: فواد چوہدری کی ضمانت منظور

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سرکاری ملازمین کو بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

دوران سماعت فواد چوہدری کی اہلیہ اور 2 بیٹیاں بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی، سابق وزیر نے دونوں بیٹیوں کو کمرہ عدالت میں دیکھتے ہی گلے لگا لیا۔

جج طاہرعباس سِپرا نے سابق وزیر سے دریافت کیا کہ کیا حال ہیں آپ کے؟ فواد چوہدری نے جواب دیا کہ میں ٹھیک ہوں، ساتھ ہی استدعا کی ان کی ہتھکڑی کھلوانے کی ہدایت دی جائے۔

جج طاہرعباس سِپرا نے ہدایت دی کہ فوادچوہدری کی ہتھکڑی کھولی جائیں، کمرہ عدالت میں ہتھکڑی لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔

دوران سماعت وکیل فیصل چوہدری نے استدعا کی کہ فوادچوہدری کی ضمانت منظور کی جائے، ان پر لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے کا الزام ہے، تمام دفعات قابل ضمانت ہیں۔

جج طاہر عباس سِپرا نے ریمارکس دیے کہ فواد چوہدری شامل تفتیش ہو چکے ہیں۔

وکیل فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ میرے وکیل قمر عنایت الیکشن لڑ رہےہیں، انہیں ڈر ہے کہ یہ نہ ہو وہ کچہری آئیں اور گرفتار ہو جائیں۔

اس پر جج نے کہا کہ یہ الیکشن منفرد نوعیت کا ہے جہاں وکلا زیادہ انتخابات لڑ رہے ہیں، اچھی بات ہے، پڑھے لکھے لوگ پارلیمان میں آئیں گے، معاشرے میں بہتری کے لیے وکلا سے ہمیشہ پوچھا جاتاہے۔

بعد ازاں عدالت نے فوادچوہدری کی تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں ضمانت منظور کرلی۔

یاد رہے کہ سابق وزیر کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔

مشہور خبریں۔

ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ساتھ تعاون کو

بشریٰ بی بی کی بنی گالا کو سب جیل قرار دینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

?️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس

چین اور فلپائن کے درمیان نئی کشیدگی

?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:فلپائن کی حکومت نے دعویٰ کیا کہ چین نے بحیرہ جنوبی

ملکی تاریخ کے سب سے بڑے وزیراعظم ریلیف پیکج کی تیاری

?️ 1 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملکی تاریخ کے سب سے بڑے وزیراعظم ریلیف

شام میں اثر و رسوخ کے لیے ترکی اور اسرائیل کے درمیان بڑی کشمکش

?️ 31 اگست 2026سچ خبریں:تل ابیب کو احمد الشرع کی حکومت کے ساتھ ترکی کے

حزب اللہ کی سیاسی اور سماجی پابندیوں کا خاتمہ

?️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں صیہونی حکومت نے لبنان کے ساتھ کشیدگی

صیہونیوں کی رفح کو جبری کیمپ میں بدلنے کی سازش

?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونیوں  کا منصوبہ ہے کہ رفح میں فلسطینیوں کے لیے

بھارت کشمیریوں کی آواز کو طاقت کے بل پر دبانے کی پالیسی پر مسلسل عمل پیرا ہے، حریت کانفرنس

?️ 19 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے