?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی جبکہ عدالت نے شریک ملزم عماد یوسف کی عدم حاضری پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہباز گل کو ایمبولنس کے ذریعے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد پہنچایا گیا۔
میڈیا میں گردش ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہباز گل اسٹریچر پر لیٹے ہوئے ہیں اور انہوں آکسیجن ماسک لگا ہوا ہے۔
خیال رہے کہ سانس لینے کی تکلیف کے باعث پی ٹی آئی رہنما لاہور سروسز ہسپتال میں داخل ہوئے تھے ، اطلاعات کے مطابق انہیں سانس اور کھانسی میں دشواری کا سامنا تھا۔
شہبازگِل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی جبکہ پراسیکوٹر رضوان عباسی اور شہبازگِل کے وکیل برحان معظم عدالت میں پیش ہوئے۔
اے آر وائے نیوز کے سربراہ عماد یوسف کے وکیل نے کہا کہ ان کے مؤکل کو ملیریا ہو گیا ہے لہذا ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے جس پر ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ لگتا ہے باریاں لگی ہوئی ہیں، شہبازگِل ایمبولینس پر لاہور سے آگئے اور عماد یوسف کراچی سے نہیں آئے۔
پی ٹی آئی رہنما کے وکیل نے کہا کہ شہبازگِل عدالت کے باہر ایمبولینس میں موجود ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ لٹک رہا ہے لگتا ہے، ایسا لگ رہا ٹائم آگے کیاجارہاہے،
بعدازاں عماد یوسف کی میڈیکل رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کردی گئی۔
شہباز گل کے وکیل نے کہا کہ یہ بیمار آدمی کےوارنٹ گرفتاری جاری کرا دیتےہیں، ایمبولینس سے شہباز گل کو نہیں اتار سکتے، انہیں آکسیجن ماسک لگا ہوا ہےجس کے بعد عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی حاضری لگا دی۔
اس کے علاوہ عدالت نے شریک ملزم عماد یوسف 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ شہباز گل پر ایک مرتبہ پھر چمفرد جرم عائد نہ ہو سکی
عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 20 جنوری کی تاریخ مقرر کردی
عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
خیال رہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو 9 اگست 2022 کو بغاوت اور عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
شہباز گل کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق ایک نیوز چینل پر پروگرام نشر کیا گیا جس میں شہباز گل بطور مہمان موجود تھے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بریگیڈیئر رینک سے نیچے اور اس سے اوپر کے افسران کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی اور انہوں نے بریگیڈیئر کے عہدے سے نیچے کے افسران کو سیاسی جماعت سے منسلک کرنے کی کوشش بھی کی۔
بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
ایرانی وزیر خارجہ آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کریں گے:بھارتی میگزین
?️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی آئندہ ماہ مئی
اپریل
اب کہاں گئے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے
?️ 21 فروری 2021ڈسکہ (سچ خبریں) مسلم لیگ (م) پر وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان
فروری
کیا الیکسانڈر کی رہائی جامع مذاکرات اور جنگ بندی کی راہ ہموار کرے گی ؟
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے خاتمے کے لیے جامع مذاکرات کی
مئی
پیپلز پارٹی کے تحفظات پر مذاکرات جاری ہیں، معاہدے پر عمل کیا جائے، یوسف رضا گیلانی
?️ 15 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے پیپلز پارٹی
دسمبر
شاہ محمود قریشی کو 15 روز کیلئے نظر بند کرنے کا آرڈر جاری
?️ 26 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما و
دسمبر
اسحٰق ڈار کی مالی امداد کے حصول کے لیے متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ حکام سے ملاقات
?️ 11 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار مالی تعاون حاصل کرنے
نومبر
دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں: آرمی چیف
?️ 26 نومبر 2021راولپنڈی(سچ خبریں) جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ محنت سے
نومبر
اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس
?️ 12 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف
اپریل