بعض سیاسی جماعتیں اسلام کا غلط استعمال کر کے ملک کو نقصان پہنچا رہی ہیں:وزیر اعظم

افغانستان میں امن کے شراکت دار بننے کے لئے تیار ہیں: وزیر اعظم

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے چند سیاسی، دینی پارٹیز اسلام کاغلط استعمال کرتی ہیں، یہ اسلام کاغلط استعمال کرکےملک کو نقصان پہنچارہی  ہیں۔ دین سے لگاؤ اور نبیﷺ سے عشق پاکستان کے سوا کسی اور ملک میں نہیں دیکھا، لیکن افسوس یہ ہوتا ہے دین اورنبیﷺ سے محبت کاغلط استعمال کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مارگلہ ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مارگلہ ہائی وے منصوبے کو شروع کرنے پر خراج تحسین پیش کرتاہوں، یہ پرانا منصوبہ ہے جس پر کام نہیں ہورہاتھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا انفرااسٹرکچر ٹھیک،سڑکیں بنانے کی ضرورت ہے، اسلام آباد کی آبادی تقریباً ڈیڑھ گنا بڑھی ہے ،اس شہر جیسا موسم شائد ہی کہیں دنیا میں ہو، اسلام آباد میں لندن کی طرح بارشیں ہوتی ہیں لوگوں کو اندازہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے دنیا میں رنگ روڈ بنائے جاتےہیں، مصر کے بعد پاکستان میں سب سے کم پانی دستیاب ہے، ماحولیات کا خیال نہیں رکھا تو آنیوالی نسلوں کے حالات برے ہوں گے، ہماری کوشش ہے سرسبز علاقے اور درختوں کو کم سے کم نقصان ہو۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ رنگ روڈ بننے سے مارگلہ کے نیشنل پارک کا تحفظ ہوگا اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا، رنگ روڈ سے گلیات جانیوالوں کیلئے ٹریفک مسائل کے حل میں مدد ملےگی۔

نبیﷺ سے محبت کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے بعض سیاسی ودینی جماعتیں اسلام کا غلط استعمال کرتی ہیں، اس ملک کے تمام لوگ نبیﷺ سے محبت کرتے ہیں، دین سے لگاؤ اور نبیﷺ سے عشق پاکستان کے سوا کسی اور ملک میں نہیں دیکھا، لیکن افسوس یہ ہوتا ہے دین اورنبیﷺ سے محبت کاغلط استعمال کیا جاتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسلم ممالک کو ساتھ لیکر دنیا بھر میں مہم چلائیں گے ، اپنے ملک میں توڑ پھوڑ کریں گے تو مغربی ممالک کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، میری مہم کےذریعے ہم ہمیشہ کیلئے اس مسئلے کا حل نکالیں گے، ایسی مہم چلائیں گے کہ دنیا میں کوئی بھی نبیﷺ کی شان میں گستاخی نہ کرسکے۔

مشہور خبریں۔

3 ملین ڈالر کا صیہونی دیو تباہ

?️ 18 جون 2024سچ خبریں: حماس تحریک نے یٰسین 105 سستے مارٹر سے صہیونی فوج

اقوامِ متحدہ کا افغانستان و پاکستان میں جنگ بندی کا خیرمقدم

?️ 18 اکتوبر 2025اقوامِ متحدہ کا افغانستان و پاکستان میں جنگ بندی کا خیرمقدم اقوامِ

امریکہ روس کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے:روسی نائب وزیر خارجہ

?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن روس

مار ایلاگو سے ٹاپ سیکرٹ دستاویزات کی دریافت

?️ 13 اگست 2022جمعہ کو جاری ہونے والی عدالتی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ

صہیونی حلقے: حزب اللہ ایک زلزلہ انگیز کارروائی کی تیاری کر رہی ہے

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعلان کیا:

صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے کی صورت میں متبادل پلان تیار

?️ 26 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ

اسرائیلی درندگی کو روکنا عالمی برادری کا فرض ہے: عثمان بزدار

?️ 18 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ

عام انتخابات کی ٹائم لائن پر سیاسی جماعتوں کا ملا جلا ردعمل

?️ 22 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے عام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے