بسنت کا وقت ختم، اب پتنگ اڑانے پر سخت ایکشن ہوگا۔ عظمی بخاری

?️

لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بسنت کا وقت ختم ہوگیا ہے، پتنگ اڑانے کی اجازت نہیں ہے، والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں، اب پتنگ اڑانے پر سخت ایکشن ہوگا۔

عظمیٰ بخاری نے محفوظ بسنت منانے اور زندگی کے رنگ انجوائے کرنے پر لاہور کے عوام، پاکستان اور اوورسیز پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا شکریہ لاہور شکریہ پاکستان شکریہ اوورسیز پاکستانیوں۔ انہوں نے غیرملکی مہمانوں اور غیرملکی سفیروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور سمیت پاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں اور محفوظ بسنت منانے پر لاہوری مبارکباد کے مستحق ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ الحمداللہ بسنت کامیاب اور محفوظ ترین منائی گئی جبکہ امریکہ، برطانیہ اور مشرق وسطیٰ سے لوگ بھی لاہور بسنت منانے آئے، شہریوں نے حکومتی ایس او پیز اور ہدایات پر بھرپور ذمہ داری سے عملدرآمد کیا۔ انہوں نے انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بسنت کو محفوظ بنانے میں پولیس، ریسکیو، ضلعی انتظامیہ و دیگر اداروں نے محنت سے ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے نفرت، انتشار اور احتجاج کی سیاست کو مسترد کردیا ہے، پاکستانیوں نے ترقی، خوشحالی اور امن کو ووٹ دیا اور سپورٹ کیا ہے جبکہ ملک کو کمزور کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

یمنی فوج لا صوبہ حجہ کے ایک اسٹریٹیجک علاقے پر قبضہ

?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:   ملک میں جارحیت پسند عناصر کے خلاف جنگ میں یمنی

تائیوان میں دو طیاروں کے مابین تصادم، دونوں طیارے تباہ جبکہ پائلٹس بھی ہلاک ہوگئے

?️ 22 مارچ 2021تائیوان (سچ خبریں)  تائیوان میں دو طیاروں کے مابین تصادم ہوگیا جس

ایران اور روس نے مغرب کے خلاف ایک نیا اتحاد بنا لیا ہے: نیوز ویک

?️ 21 جولائی 2022سچ خبریں:    گزشتہ دنوں ترکی اور روس کے صدور کے دورہ

غزہ کی حمایت پر پاکستانی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، ایرانی صدر

?️ 22 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ خوشی

طالبان اور افغانستان کا تاریک مستقبل

?️ 24 اگست 2021سچ خبریں:افغانستان نے 20 ویں صدی میں ایک تلخ تاریخ کا تجربہ

پاکستان کو سعودی عرب سے ملے گا خصوصی تحفہ

?️ 2 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری

سعودی سفارتخانہ دوبارہ کھولنا تعلقات کی مضبوطی کے لیے ایک اہم قدم ہے: طالبان

?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان میں

گوگل پر دنیا کی مجموعی آمدن سے اربوں گنا زیادہ جرمانہ عائد

?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: روس کی ایک عدالت نے ٹی وی چینلز کے یوٹیوب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے