?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الزامات ، معافیاں اور وضاحتیں عمران خان کی بچی کھچی سیاست ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ بزدار پر عمران خان اور بیگم بشریٰ کا اتفاق تھا کیوں کہ وہ کرپشن کا آلہ کار تھا ، اپنی کرپشن بچانے کے لئے محب وطن لوگوں کو غداری سے لنک کرنا بشریٰ بی بی کا ویژن ہے اور فارن فنڈنگ عمران خان کے جرائم کی ناقابل تردید شہادت ہے ، اب الزامات، معافیاں اور وضاحتیں عمران صاحب بچی کھچی سیاست ہے۔
قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ علیم خان اور پرویز الہیٰ بطور وزیر اعلیٰ ایک دوسرے کے نام سے راضی نہیں تھے ، عثمان بزدار کے علاو ہ باقی امیدوار ایک دوسرے کے نام پر بطور وزیر اعلیٰ مطمئن نہیں تھے، حکومت میں تھے تومختلف چھوٹی جماعتیں بلیک میل کرتی رہیں۔
انہوں نے کہا کہ چوروں سے کبھی اتحاد نہیں کروں گا ، پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھنے سے بہتر ہے اپوزیشن میں بیٹھ جاوں ، کسی بیرونی اور اندرونی طاقت کے ذریعے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں چل رہے ، ملکی معیشت کو تباہ کرنے والوں نے 1100 ارب روپے کا این آر او لیا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جتنی مرضی ککڑیاں اکٹھی کرلو 17 جولائی کو تمام ککڑیاں حلال کر دیں گے ، ضمنی انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو ملک کا نقصان ہو گا ، نیوٹرل سے بات ہوئی تو ایک ہی موقف ہے کہ فری اینڈ فیئر الیکشن ہو ، حکومت اگر مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہیں تو کر لے میں نہیں ڈرتا۔ علاوہ ازیں ٹوئٹر پر ایک رپورٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ ایک بار پھر واضح کرتی ہے کہ ان دو مجرمانہ خاندانی مافیاز نے ای وی ایم مشینوں کی مخالفت کیوں کی جیسا کہ شرمناک طور پر متعصب اور کنٹرول شدہ الیکشن کمیشن نے کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
اربیل میں امریکہ کا مشرقِ وسطیٰ کا سب سے بڑا قونصل خانہ
?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں: عراقی سیاسی امور کے تجزیہ کار محمد الضاری نے امریکہ کے
دسمبر
ریاض۔ اسلام آباد فوجی معاہدے پر پاکستانی وزیر دفاع کا موقف
?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے زور دے کر
اکتوبر
غیرملکی امریکی امداد 90 دن کے لیے معطل؛ٹرمپ کا حکم
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کرتے ہوئے
جنوری
متحدہ عرب امارات میں قانون میں تبدیلی ، غیر ازدواجی تعلقات اور شراب نوشی جرم
?️ 29 نومبر 2021سچ خبریں: متحدہ عرب امارات نے آئندہ جنوری سے قانون میں تبدیلی اور
نومبر
ٹرمپ کا پیس کمیشن دیوالیہ ہو گیا ہے: فنانشل ٹائمز
?️ 28 مئی 2026 سچ خبریں:فایننشال ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت
مئی
کیا شام میں بھی خفیہ جیلیں ہیں؟
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کی ایک تنظیم نے صیدنایا جیل میں زیرزمین یا خفیہ
دسمبر
سی آئی اے نے روسی شہریوں کو جاسوسی کی دعوت دی
?️ 17 مئی 2023سچ خبریں:امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے نے ایک ویڈیو
مئی
بزدل بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر بہادر بننا چاہتا ہے۔ احسن اقبال
?️ 7 ستمبر 2025نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے
ستمبر