?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے 35 لاکھ روپے کے بدعنوانی کیس میں فواد چوہدری کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جوڈیشل کمپلیکس میں سینئر سول جج غلام اکبر کی عدالت پیش کیا گیا۔
وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ یہ تمام معاملہ سیاسی انتقام ہے، اور انہیں الیکشن سے باہر رکھنے کا ڈرامہ ہے، آرٹیکل میں 260 ایکٹ کے تحت وفاقی وزیر کا عہدہ سروس آف پاکستان بنتا ہے۔
انہوں نے دلائل دیے کہ ڈیزائن اینڈ پلاننگ کمیٹی کا کام ہے، ہاوسنگ سوسائٹی کا این اوسیز جاری کرنا ہے ، 6 رکنی ڈی پی سی کے صرف ایک ممبر کو شامل کیا گیا ہے، راولپنڈی میں 111 ہاوسنگ سوسائٹیز ہیں، جن کے پاس این اوسیز نہیں۔
وکیل فیصل چوہدری نے مؤقف اپنایا کہ یہ صرف سیاسی انتقام کا کیس ہے اور اس کیس کو ڈسچارچ کیا جائے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملک شہزاد نے عدالت کو بتایا کہ ہائی کورٹ کی رٹ کا معاملہ الگ ہے۔
سینئر سول جج غلام اکبر نے استفسار کیا کہ اس رٹ پٹیشن پر ہائی کورٹ کا کوئی آرڈر دکھا دیں۔
فواد چوہدری نے بچوں سے ٹیلی فون پر بات کرنے کی اجازت مانگی، سینئر سول جج نے انہیں بات کرنے کی اجازت دے دی۔
اینٹی کرپشن نے عدالت سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی، جبکہ فواد چوہدری کے وکیل نے عدالت سے کیس کو ڈسچارج کرنے کی درخواست کردی
عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
بعد ازاں، عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اینٹی کرپشن کی جانب سے فواد چوہدری کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز (10 دسمبر) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے 35 لاکھ روپے کے بدعنوانی کیس میں فواد چوہدری کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں(آج) متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تھی۔
پیشی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا تھا کہ وہ سب جھوٹے کیس بھگت رہے ہیں، مقدمات پر مقدمات بنائے جارہے ہیں، دیکھتے ہیں کتنے بناتے ہیں، میں جعلی کیسز بھگت رہا ہوں، یہ کیس ختم ہوگا تو دوسرا بنادیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
امریکی فوجی کمانڈر نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
?️ 25 اپریل 2021کابل (سچ خبریں) امریکی فوجی کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر نے افغانستان سے
اپریل
امریکہ کے ہاتھوں افغانستان کے منجمد اثاثوں کو آزاد کرانے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کی مداخلت
?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل نے اعلان کیا کہ یہ
فروری
القسام کا صہیونی فوجیوں پر بڑا حملہ
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کے شمالی علاقے "بیت لہیا” میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس
مئی
ٹرمپ اور پوٹن کے درمیان ممکنہ ملاقات؛ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کی طرف ایک نیا قدم؟
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: یوکرین میں جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار واشنگٹن
اگست
یوکرین کبھی روس سے جنگ نہیں جیت سکتا:امریکی نائب صدر
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کے نائب صدر جے ڈی ونس نے کہا ہے
اپریل
ہمارا ملک امریکی سامراج کے نشانے پر ہے: ونزویلا کے وزیر خارجہ
?️ 3 جنوری 2026سچ خبریں: ونزویلا کے وزیر خارجہ ایوان پینٹو نے ملک پر حملوں کے
جانسن کا سیاست سے مستقل ریٹائرمنٹ پر غور
?️ 10 جولائی 2022سچ خبریں: جب کہ برطانیہ میں سیاسی بحران کے بارے میں
جولائی
امریکی اور صیہونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت
?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:کراچی میں ہونے والی وحدت امت کانفرنس میں متعدد ایرانی اور
جنوری