بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے وزیراعظم نے 15 رکنی کفایت شعاری کمیٹی تشکیل دے دی

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) بجٹ خسارہ کم کرنے اور عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کی شرائط پوری کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے 15 رکنی کفایت شعاری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق ملک میں آئندہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے دوران سرکاری وسائل کی بچت کے لیے اقدامات تجویز کرنے کے لیے کفایت شعاری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ کمیٹی ملک کو درپیش مالی مشائل کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دی گئی ہے جس میں ملکی وسائل کے تحفظ اور سرکاری اخراجات میں کمی کے لیے کفایت شعاری اقدامات مرتب کیے جائیں گے۔

سابق بیورو کریٹ ناصر محمود کھوسہ 15 رکنی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

کمیٹی اراکین میں وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا، وزیراعظم کے معاون خصوصی حکومتی کارکردگی، وزیراعظم کے مشیر اسٹیبلشمنٹ، کابینہ کے سیکریٹریز برائے خزانہ، پاور اور کابینہ ڈویژن کے علاوہ چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین، ڈاکٹر قیصر بنگالی، ڈاکٹر فرخ سلیم، ڈاکٹر زبیر خان اور نوید افتخار شامل ہوں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی سرکاری اخراجات میں کمی، مالی نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے حوالے سے سفارشات اور سرکاری وسائل کی بچت کے لیے اقدامات تجویز کرے گی، اس کے علاوہ اسٹرکچرل اصلاحات کی سفارشات بھی مرتب کرے گی۔

کمیٹی کفایت شعاری کے حصول کے لیے وزرا اور ڈویژن سے اقدامات کے حوالے سے سفارشات اور تجاویز طلب کرے گی، جس میں سرکاری اخراجات میں کمی اور دیگر مسائل پر غور کیا جائے گا۔

کمیٹی 15 روز میں وزیراعظم کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

مشہور خبریں۔

بوریل یوکرین کے لیے آنسو بہاتا ہے لیکن اسے شام اور عراق کے لوگ دیکھائی نہیں دیتے

🗓️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:  لبنان کی عرب یونٹی پارٹی کے سربراہ وام وہاب نے

قدس فورس اور فلسطینی مزاحمتی تحریک کے سربراہان کے درمیان بات چیت

🗓️ 16 مئی 2021سچ خبریں:ایران کی سپاہ پاسدران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل

موت کی گھات صیہونیوں کی منتظر

🗓️ 16 جون 2024سچ خبریں: تحریک حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان

سولر پر ٹیکس لگانے کا نہ کوئی ارادہ تھا نہ ہی مستقبل میں ایسا کوئی منصوبہ ہے، وزیر توانائی

🗓️ 24 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے واضح کیا

امریکی سینیٹ نے UNRWA کی امداد میں کٹوتی کیوں کی؟

🗓️ 5 فروری 2024سچ خبریں:امریکی سینیٹ نے بالآخر فلسطینی پناہ گزین ایجنسی کے لیے فنڈز

فرانسیسی سفیر کوملک بدرکرنے سے حالات کشیدہ ہونے کا امکان ہے: وزیر داخلہ

🗓️ 21 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ

پیپلز پارٹی کو صدرِ مملکت اور چئیرمین سینیٹ کے عہدے ملنے کا امکان

🗓️ 9 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو صدرِ مملکت اور چئیرمین

بھارت نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو پاکستانی مواد دکھانے سے روک دیا

🗓️ 9 مئی 2025سچ خبریں: بھارتی حکومت نے اسٹریمنگ ویب سائٹس کو بھی پاکستانی فلمیں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے